سال2024 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے سال 2024  میں عام تعطیلات اور  اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2024  میں کل 39  تعطیلات ہوں گی جس میں سے 16 عام تعطیلات جب کہ 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق5 فروری 2024 کو  یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ  2024 کو  یوم پاکستان کی بھی عام تعطیل ہوگی،   یکم مئی 2024 کو  یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔

10سے 12 اپریل عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی،17 سے 19جون کو  عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 16 اور 17 جولائی کو  نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔14 اگست کو  یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 16 ستمبر کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عام تعطیل ہوگی۔9

Pakistan announces public holidays for 2024

  نومبر کو  یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر 2024 کو  یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔26 دسمبر 2024 کو  مسیحی ملازمین کے لیےکرسمس کی عام تعطیل ہوگی۔سال 2024 میں یکم جنوری، 11 مارچ، اور یکم جولائی کو  بینکوں کی چھٹی ہوگی۔مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو  سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی

۔سال 2024 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طےکی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا  الگ نوٹیفکیشن  جاری کیا جائےگا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

16 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago