اوکاڑہ میں اوباش نوجوانوں نے بکری کا گینگ ریپ کر ڈالا

اوکاڑہ میں جہالت اور درندگی کا ہیبت ناک واقعہ 5 نوجوانوں نے بکری کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ، اوکاڑہ میں ستگھرا کی حدود میں ایک بکری کو بےدردی سے زیادتی کا نشانہ بنا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ بکری کے مالک نے مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مالک اظہر حسین نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے بے زبان جانور پر تشدد کے ساتھ ساتھ بدفعلی کر کے مار دیا۔

Image Source: Twitter

بکری کے مالک نے بتایا کہ ملزمان بکری کو اس کے گھر کے سامنے سے کھول کر لے گئے اور بکری کا منہ باندھ کر بدفعلی کرنے کے ساتھ تشدد بھی کرتے رہے۔ ملزمان کے تشدد اور بدفعلی کی وجہ سے بکری مر گئی۔ ملزمان بکری کو مردہ حالت میں چھوڑ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ،بکری کے مالک نے وینٹری ڈاکٹر سے متاثرہ بکری کا میڈیکل بھی کروایا۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بکری کو مارنے سے پہلے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ یہ بکری 60 ہزار روپے کی مالیت کی تھی۔دریں اثناء ، مقامی لوگوں نے بھی گھناؤنا جرم کرنے کے بعد ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا اور انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جرم کے مرتکب مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ستگھرا کے ایس ایچ او جاوید خان کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ایس ایچ او جاوید خان نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Image Source: Twitter

ملک بھر کے مختلف شہروں میں زیادتی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ روزانہ کئی خواتین ،بچیاں اور بچے دردندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ ابھی تک صائمہ ، قرۃ العین ، نور مقدم کے مجرمان کو سزائیں نہیں مل سکیں ، دوسری طرف وشاء ابوبکر اپنے ہی شوہر سے تحفظ کے لئے لوگوں سے مدد طلب کر رہی ہیں۔ افسوس کہ ظلم وزیادتی کے ان واقعات سے اب بے زبان جانور بھی محفوظ نہیں رہے اور خواتین کی طرح ان کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ۔

مزید پڑھیں: نقلی چوڑیل کا بہروپیہ علاقے کی بکریاں چراتا تھا

خیال رہے اس سے قبل ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا تھا جہاں 8 افراد نے حاملہ بکری کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد بکری جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ بھارت کے شہر ہریانہ کے ایک گاؤں کے رہائشی شخص نے بتایا کہ میں نے شراب کے نشے میں دھُت ہو کر بکری کو ہراساں کرتے آٹھ افراد کو دیکھا تو شور مچا دیا۔ جس کے آٹھ گھنٹے بعد وہ دوبارہ آئے ، میری بکری کو اُٹھا کر لے گئے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Story Courtesy: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago