محبت کی انوکھی مثال، نوجوان نے محبوبہ کو اپنے دانتوں کا ہار پیش کردیا

محبت زندگی کا وہ جذبہ جسے متعدد افراد سب سے طاقتور جذبہ مانتے ہیں اور زندگی میں سبھی اس کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جو انسان کو سدھار بھی دیتی ہے اور بگاڑ بھی دیتی ہے جبھی اکثر ناکام محبت کی وجہ سے لوگ اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ اکثر اوقات محبت انسان میں سوچنے اور اقدام کرنے کا انداز تک بدل کر رکھ دیتی ہے تبھی تو اس محبت میں گرفتار لوگ اکثر اوقات اپنے محبوب کی محبت میں مجبور ہوکر عجیب و غریب کام کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اسی طرح کا ایک عجیب و غریب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی اس واقعے کی تصویر وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: HTV

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر کیک نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ جس کا نام لیزا تھا کے سامنے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے اپنے تمام دانت نکلوا کر اس کا ہار بنوا دیا۔ مصری نوجوان کو یہ عجیب و غریب حرکت کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کیونکہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا جبکہ نوجوان کی جانب سے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کوئی اور کام نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر لیزا کو تحفہ کے طور پر پیش کر دیا۔

Image Source: Faccebook

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جب لیزا کو کیک کی جانب سے دھوکہ دیئے جانے کا انکشاف ہوا تو اس نے کیک سے بول چال بند کردی اور اس کا فون تک اٹھانا چھوڑ دیا مگر کافی کوششوں کے بعد لیزا کیک سے ملنے کے لئے ایک ریسٹورنٹ پہنچی جہاں پر نوجوان نے کوئی بات کئے بنا ہی دانتوں کا ہار اپنی محبوبہ کو پیش کردیا جس پر اس کی محبوبہ سکتے میں آگئی اور پوچھا کہ یہ کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ میں نے اپنے دانتوں کو نکلوا کر ہار بنوا دیا تاکہ تمہیں میری محبت کا یقین آسکے۔ کیک کی اس حرکت پر لیزا کو شدید غصہ آیا اور وہ اسے یہ کہہ کر ریسٹورنٹ سے چلتی گئی کہ آئندہ وہ اس سے بات کرنے کی بھی کوشش نہ کرے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے محبت کی مثال قائم کر دی، بیوی کیلئے چاند پر پلاٹ

شاید اسی لئے کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ گزشتہ سال پشاور میں بھی ایک نوجوان نے اس فقرہ کو درست بھی ثابت کر دیکھایا تھا۔ یہ نوجوان دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے علاقے میں عبایا پہن کر پہنچ گیا تھا۔ تاہم لوگوں کو بُرقع پہنی یہ خاتون مشکوک لگیں اور انہیں اندازہ ہوگیا کہ برقع میں کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے اور وہ کسی غلط مقصد کے تحت ان کے علاقے میں آیا ہوا ہے لہذا لوگوں کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور یہ نوجوان تھانے پہنچ گیا۔

البتہ ایک تحقیق سے یہ بات تو اب سچ ہوگئی ہے کہ اس جدید دور میں حقیقی محبت تلاش کرنا آسان نہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی اس سروے نما تحقیق کے مطابق اب بیشتر افراد پہلی ملاقات میں ہی دل ہار بیٹھتے ہیں، خصوصاً مرد اس معاملے میں خواتین سے بہت آگے ہیں جن کی 29 فیصد اکثریت کسی بھی نئی خاتون سے ملتے ہی اپنا دل ہار بیٹھتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago