نوکری کے بدلے ناجائز جنسی تعلقات کی پیشکش، ملزم گرفتار

افسوس صد افسوس ہمارے معاشرے میں اکیلی عورت کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کے لئے حواس کے پجاری ہر دم تیار نظر آتے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ شادی شدہ عورت سے لے کر گھر سے جاب کے لئے نکلنے والی لڑکیوں تک، مدرسہ میں پڑھنے والی کمسن بچی سے لے کر اسکول ، کالج و یونیورسٹی میں پڑھنے والی طالبات تک اس ملک میں وجود زن ہر جگہ غیرمحفوظ ہے۔

خبردار :انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس خبر میں پریشان کن مواد موجود ہے۔ لہٰذا قارئین اپنی صوابدید پر اسے پڑھیں۔

مرد کی ہراسانی کا شکار ایسی ہی ایک عورت نے اپنی عزت کو بچانے کے لئے انتہائی اقدام اٹھایا اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جاب کا جھانسہ دے کر ناجائز تعلقات کی پیشکش کرنے والے ملزم کی ویڈیو بنا کر اسے بے نقاب کردیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم جاب کے بہانے معاشی طور پر مجبور عورت کو جنسی تعلقات قائم کرنے کی کھلم کھلا پیشکش کررہا ہے۔

Image Source: Facebook

خبردار :انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس ویڈیو میں پریشان کن مواد موجود ہے۔لہٰذا ناظرین اپنی صوابدیدپر یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

ویڈیو میں مرد جس نے ایک عورت کو جاب فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اسے اپنی گاڑی میں پک کرتا ہے۔ دوران گفتگو عورت اس مرد سے جاب کے بارے میں سوال کرتی ہے کہ وہ اسے کس طرح کی جاب آفر کر رہا ہے؟؟مزید وہ عورت گاہے بہ گاہے اپنی جاب کرنے کی تمام وجوہات بھی اسے بتاتی ہے کہ اسے اپنے ضعیف ماں باپ اور دو بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہے اور اس پر کافی ذمہ داریاں ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے لنک پر کلک کریں

اس ویڈیو میں مرد اس مجبور عورت کو پرسنل سیکریٹری کی جاب آفر کرتا ہے، اس جاب کا مقصد صرف اور صرف اس کے ساتھ ناجائز جنسی تعلق قائم کرنا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے درمیان میں مرد ایک سنسان جگہ پر گاڑی روک کر فرنٹ سیٹ سے اٹھ کر پیچھے کی سیٹ پر عورت کے ساتھ بیٹھ جاتا ہے اور بارہا عورت کو عبایا اتارنے کا کہتا ہے ساتھ ہی ساتھ اپنی آفر کے بارے میں بھی فحاش گوئی کرتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ “مجھے سیٹسفائے کروگی تو جاب ملے گی “۔

مذکورہ ویڈیو میں بظاہر شریف نظر آنے والا مرد اس بات سے بالکل لاعلم ہے کہ اس کی یہ تمام حرکات وسکنات ریکارڈ ہورہی ہیں۔

اس کے بعد اس عورت نے اپنی ریکارڈ ویڈیو کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا اور ان ثبوتوں کی بنیاد پر شاہراہ فیصل پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عورت کو ہراساں کرنے پر مرد کو گرفتار کرلیا۔ اس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انکوائری جاری ہے۔ تاہم ،اس واقعے میں ملزم کو گرفتار کرانے کے لئے جرات مندانہ اقدام پر خاتون کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago