پاکستان کی سابق اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ انہیں مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔اور اس دوران مجھے مداحوں کی جانب سے بہت پیار و محبت ملی۔
لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو ذیادہ پسند کرتی ہیں۔فاطمہ آفندی
اُنہوں نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران، ہم نے اپنے مارننگ شو میں شادی پر مبنی مواد بھی دکھایا کیونکہ پہلے شائقین ایسا مواد دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔
میزبان فیصل قریشی نے ندا سے اُن کی شادی کے خرچے سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میری شادی بڑے ہی پُرتعیش انداز میں ہوئی تھی۔
ندا یاسر نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین تقریبات منعقد ہوئی تھیں، پہلے دن شام میں میلاد اور رات میں مایوں کی تقریب رکھی گئی تھی جبکہ اُس کے بعد ایک دن مہندی اور پھر بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میری شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور 22 قبل میری شادی کی تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا ندا نے مزید کہا کہ یہ خرچہ صرف، میری امی کے گھر کی تقریبات کا ہے
اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر نواز کی جانب سے تھا تو خرچہ بھی اُنہوں نے ہی کیا تھا۔
ندا یاسر اور یاسر نواز کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…