وائرل ویڈیو کے طالبعلم ندا یاسر کے حق میں بول پڑے

سوشل میڈیا پر مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی ’فارمولا ون کار‘ سے متعلق لاعلمی کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے اور ان کا مذاق اڑائے جانے پر اس شو میں شریک ہونے والے طالب علموں میں سے ایک طالبعلم نے میزبان کے حق میں ویڈیو جاری کردی۔

نوجوان طالبعلم محمد شارق وقار نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سال قبل فارمولا ون کار سے متعلق ندا یاسر کے ساتھ شو میں جو طالبعلم گفتگو کر رہے ان میں سے ایک وہ خود ہیں۔ انہوں نے مختصر دوانیے کی اپنی ویڈیو میں بتایا کہ یقیناً ندا یاسر کو شو کرنے سے پہلے ہوم ورک کرنا چاہیے تھا کہ وہ کن مہمانوں کو بلا رہی ہیں اور کس موضوع پر بات کر رہی ہیں، تاہم اب ان کی ’لاعلمی‘ پر ان کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کی دل آزاری کرنا درست نہیں۔

Image Source: Mag The Weekly

محمد شارق وقار کے مطابق انہوں نے ندا یاسر کی غلطی پر انہیں تنقید بنائے جانے سے متعلق کچھ بھارتی چینلز کی رپورٹس دیکھیں، جن میں مذکورہ معاملے کو انتہائی منفی انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم مذکورہ مذاق ک سپورٹ نہیں کرتی اور وہ لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ندا یاسر کی ذات یا خاندان کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

محمد شارق وقار کے مطابق ندا یاسر سے ’کیمیکل ارر‘ ہوا یعنی وہ سائنسی مسئلے پر کی جانے والی گفتگو کی حقیقت اور اندازوں کو درست انداز میں سمجھ نہیں پائیں اور ان کی مذکورہ غلطی کی وجہ سے ان کے خاندان یا ان کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اب ندا یاسر پر تنقید کا سلسلہ بند کیا جائے کیوں کہ اس سے ملک و قوم کی بھی بدنامی ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے میمز بنانے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کی پہلی فارمولا ون ریس کار بنانے والی ٹیم کو وائرل کیا۔

اس ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ ان کے تجربات سے متعلق جاننے کے لئے فیس بک ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام کے پیجز اور یوٹیوب چینل کو فالو کرکے درست معلومات حاصل کریں۔ محمد شارق وقار کے مطابق لنکڈن پر بھی ان کی پروفائل موجود ہے مگر انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ یا اپنے پروجیکٹ کے آفیشل پیجز پر مذکورہ وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی ہے۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے مارننگ شو کی ایک پرانی کلپ بہت وائرل ہوئی جس میں میزبان ‘فارمولا ون ریسنگ کار’ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق نہیں کر پائیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کے سوال پر طلبہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ دراصل ’فارمولا کار’ ایک ہی نام ہے اور وہ اسے بناچکے ہیں، جس میں صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔ اس موضوع پر ندا کی لاعلمی اور طالبعلموں سے پوچھے گئے بے تکے سوالات کی وجہ سے یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ یہی نہیں بلکہ ان پر سیکڑوں میمز بنائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں مذاق اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لوگوں نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ ندا اپنے شو میں صرف شادیاں کروائیں، تو کسی نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔ تاہم مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ندا یاسر نے اپنی لاعلمی کا اعتراف بھی کیا تھا اور ساتھ ہی شکوہ کیا تھا کہ انہوں نے ہزاروں اچھے شوز بھی کیے مگر وہ کبھی وائرل نہیں ہوئے۔

بعد ازاں ندا یاسر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے شوہر اداکار یاسر نواز نے بھی اس پر پیروڈی بنائی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago