این سی او سی طارق بشیر چیمہ کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا


0

پچھلے چند روز سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورک طارق بشیر چیمہ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے اپنے اہلخانہ کی کورونا ویکسینیشن کروائی ہے، جس پر انہیں جہاں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہیں اب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی وزیر کے اہلخانہ کی ویکسینیشن کروانے کے معاملے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ کو ایک گھر میں طبی عملے کی جانب سے ویکسینیشن کی جارہی ہے، جس کے بعد تمام اہلخانہ ویڈیو میں ویکسین لگنے کے بعد انگوٹھا آٹھاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں، جس پر ایک خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کورونا کی ویکسینیشن تھی اور وفاقی وزیر کی جانب سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے، اہلخانہ کی ویکسینیشن کرائی ہے۔

تاہم ایک ٹی وی چینل پر چلنے والے خبر کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورک طارق بشیر چیمہ نے تمام الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قطعاً اہلخانہ ویکسینیشن میں اپنے سیاسی اثرورسوخ کا استعمال نہیں کیا ہے، البتہ ویڈیو میں لگنے والی ویکسین ٹرائل بوسٹر شارٹ تھا، جو انہیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے گھر آکر لگایا گیا تھا۔

واضح رہے فروری سے ملک بھر میں شروع ہونے والی کورونا ویکسینیشن ابتداء میں محض ہیلتھ ورکرز کی مختص تھی، بعدازاں دوسرے مرحلے میں ویکسینیشن کا دائرہ وسیع کردیا تھا اور 60 سال سے عمر کے شہریوں کو بھی مہم کا حصہ بنالیا گیا تھا، جبکہ منگل سے 50 سال زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے لئے بھی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

جس پر اب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے منگل کو وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورک کی انکوائری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ کئی لوگ اس طرح کے عمل میں ملوث ہیں، ان لوگوں کی ویکسینیشن ہورہی ہے اور ان کے نام ہیلتھ ورکرز کی فہرستوں میں شامل ہیں۔

اس موقع پر منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے ایک نمائندے کا یہ بھی کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ویکسین طے شدہ ضوابط کے برخلاف لگائی گئیں ہیں، جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے باراں اس بات پر زور دیا ہے کہ ویکسین کو میرٹ کی بنیادوں پر ہی لگایا جائے، لیکن ضوابط کی خلاف وزری جاری ہے۔

Image Source: Twitter

ایک جانب معاملا یہ بھی ہے کہ ایک بڑی تعداد ابھی تک ویکسینیشن کروانے کے لئے تیار بھی نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ایک ایسا بھی طبقہ ہے جو ویکسینیشن کروانے کے لئے شدت سے انتظار کر رہا ہے۔ لہذا اب این سی او سی کی جانب طارق بشیر چیمہ کے معاملے کو لیکر انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ویکسینیشن کے معاملے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے معاملے کو لیکر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ان کا موقف لینے کے لئے گزشتہ روز ڈان نیوز کے ایک پروگرام زرا ہٹ کے میں انہیں مدعو کیا گیا، جہاں دوران گفتگو ویکسینیشن والے معاملے کے سوال کو لیکر وہ سخت غصے میں آگئے اور کہا کہ میڈیا بے بنیاد باتوں چلارہا ہے، ویکسین لگانے سے کوئی قیامت نہیں ٹوٹ پڑی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کئی ایسے صحافیوں کو بھی جانتے ہیں، جنہیں ان کے گھروں پر جاکر ویکسین لگ رہی ہے البتہ انہوں نے ان صحافیوں کے نام بتانے سے گریز کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز اداکارہ عفت عمر کی جانب سے بھی کورونا ویکسینیشن لگوانے کے الزام کو مسترد کردیا گیا تھا، بعدازاں ان کی جانب سے ٹوئٹ شدید تنقید پر ٹوئٹ ہٹادیا گیا تھا۔

سوال یہاں یہ آٹھتا ہے کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے جس کا خواب عوام نے وزیراعظم عمران خان کی صورت میں دیکھا تھا، جہاں وزراء اور اعلی شخصیات عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھائیں۔ عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس معاملے ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ انصاف بول بالا ہوسکے۔

خیال رہے چند روز قبل کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران اختیارات کا ناجائز فائدہ آٹھائے جانے پر، گزشتہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ ہیلتھ افیسرز کو نوکری سے معطل کردیا تھا کیونکہ انہوں نے ویکسینیشن مہم کے طے شدہ ایس او پیز کی۔خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کی ویکسینیشن کی تھی۔ جبکہ دونوں میں سے نہ کوئی ہیلتھ ورکر تھا اور نہ ہی کوئی زائد العمر شہری تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format