پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی برسی پر انکی تصویر نیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

’دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی‘ جیسے مشہور گیت گانے والی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی آواز کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ ان کی 22 ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے ان کی تصویر پہلی بار امریکا کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈز پر آویزاں کردی۔

‘اسپاٹی فائے‘ نے رواں برس نازیہ حسن کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی، جس پر میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے میوزک ویب سائٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Image Source: File

اسپاٹی فائے نے ٹائمز اسکوائر پر نازیہ حسن کی تصویر ’ائکول پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت آویزاں کیں، جسے ویب سائٹ نے رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا۔

نازیہ حسن کی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی تصویر کو ان کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے بھی شیئر کیا۔ اس موقع پر اسپاٹی فائے نے زوہیب حسن اور ان کی بیٹیوں سے امیلیا اور آلیانہ حسن سے خصوصی گفتگو بھی کی ہے۔زوہیب حسن نے بتایا کہ نازیہ حسن ہمیشہ خود کو گلوکارہ کے بجائے سماجی کارکن سمجھتی تھیں،ان کا ہمیشہ احترام کیا جاتا تھا اور ان  کا موازنہ شہزادی ڈیانا سے کیا جاتا تھا۔

اس حوالے سے زوہیب حسن نے مزید بتایا کہ وہ ہمیشہ اچھا کرنا چاہتی تھی اور اس نے بچوں کی فلاح و بہبود اور خطے میں امن کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ کام کیا، وہ ضرورت مند بچوں اور نوجوانوں کی مدد کرنا چاہتی تھی یہی اس کی اصل خواہش تھی اور اس نے یہ بہت خاموشی سے کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نازیہ نے اپنی فلاحی خدمات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیں،حتیٰ کہ اپنے کے اپنے خاندان کے ساتھ بھی نہیں، ان کے خاندان کو  انتقال کے بعد نازیہ کی خدمات کا  پتہ چلا، جب ان  تمام خیراتی اداروں نے آکر شکریہ ادا کیا کہ نازیہ نےاپنی تمام رائٹیز عطیہ کردی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی پاپ میوزک کی ملکہ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

واضح رہے کہ مارچ 2022 میں پہلی بار ’اسپاٹی فائے‘ نے ’ائکول پاکستان‘ کے نام سے گلوکاروں کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کرنا شروع کیا تھا اور سب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔ اسی سلسلے کی کڑی کے تحت اگست میں نازیہ حسین کی تصویر کو’سنگر آف دی منتھ‘ کے طور پر ’ائکول پاکستان‘ منصوبے کے بینر تلے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نازیہ حسن کے انتقال کے 21 برس بعد بھائی زوہیب حسن کے تہلکہ خیز انکشافات

نازیہ حسن سے قبل جولائی میں گلوکارہ نتاشا بیگ ،جون میں گلوکارہ زبیری زوہا اور حدیقہ کیانی کی تصاویر کو بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

5 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago