معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، نہایت کم وقت کے عرصے میں انہوں نے انڈسٹری بے انتہاء مقبولیت حاصل کی یے تاہم جہاں انہیں خوب پذیرائی ملی ہے وہیں تنازعات اور ٹرولنگ سے بھی بڑا قریبی رشتہ رہا ہے۔ کبھی کسی ایوارڈ فنکشن میں ان کا لباس موضوع بحث بنا تو کبھی کسی ساتھی فنکار سے نوک جھونک کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔
رواں برس معروف اداکار اور میزبان احسن خان کے شو میں مدعو اداکار اور پروڈیوسر یاسر نواز اور اداکارہ ندا یاسر نے علیزے شاہ سے متعلق کچھ حیران کن انکشافات میں بتایا کہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے وہ پریشان ہوگئے، یہاں تک کہ وہ پچھتانے لگے تھے۔
معروف ڈرامہ سیریل “میرا دل میرا دشمن” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یاسر کو بطور اداکار علیزے کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش آئی تھی، بحیثیت ڈائریکٹر انہیں آج تک کسی اداکار نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن پائی۔ علیزے شاہ نے یاسر نواز کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
حال ہی میں اس ہی ڈرامے کے اہم کردار اداکار نوید رضا نے بھی اداکار احسن خان کے شو میں بات کی اور علیزے شاہ کے روئیے سے متعلق انکشاف کئے۔
نوید رضا کے مطابق یاسر نواز ایک تجربہ کار اداکار اور ہدایت کار ہیں، علیزے شاہ کو ان سے بدتمیزی کا حق کس نے دیا ہے؟ اداکارہ نے ان کے ساتھ اپنی لائینز اور کاٹنے کے بھی مطالبات کئے تھے.
اداکار نوید رضا نے بتایا کہ جب دونوں فنکار ایک ساتھ میک اپ روم میں ہوا کرتے تھے، اور یاسر نواز اپنے بالوں ھئیر ڈائر کا استعمال کررہے ہوتے تھے، تو اپنے اسسٹنٹ سے کہا کرتی تھیں کہ ان کی سیٹ کہیں اور شفٹ کردی جائے، ھئیر ڈائر کی گرم ہوا سے انہیں مسئلہ ہو رہا ہوتا تھا۔ لہذا اس طرح اپنے سینیئر اداکار سے بات کرنا بدتمیزی کہلاتا ہے، جوکہ بالکل غلط ہے۔
ساتھ ہی اداکار نوید رضا نے مزید انکشاف کیا کہ صرف اتنا ہی نہیں اداکارہ نے ناصرف یاسر نواس سے بلکہ معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ کویڈ کے وقت، انہوں نے علیزے شاہ کو تاریخوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بلایا کیونکہ دوسرے فنکار اس پر متفق اور ایڈجسٹ کرنے کے لئے تیار تھے۔ لیکن انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں انکار کر دیا۔
جس پر ہمایوں سعید نے جواب میں علیزے شاہ سے کہا کہ آپ کس طرح کام کر رہی ہیں، اس پر علیزے شاہ نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہمایوں سعید سے کہا کہ آپ لوگ مجھے دیں گے کام؟
آخر میں نوید رضا نے اپنی گفتگو یہ کہہ کر اختتام کی کہ آپ کتنے ہی کامیاب کیوں نہ ہوں، آپ اس طرح سے اپنے سینئرز سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ علیزے شاہ نے علی سفینہ کو انٹرویو دیتے ہوئے یاسر نواز کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں، ہر انسان الگ ہوتا ہے اور وہ ہر انسان سے تعلق نہیں جوڑ سکتا ہے۔ ہمارا سیٹ ہماری ایک فیملی ہوتا ہے، کبھی کبھی ہوتا ہے، آپ کی امی سے نہیں بن رہی ہوتی، کبھی ابو سے نہیں بن رہی ہوتی تھی ہے۔ لہذا ہر شخص دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اس لئے لگتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو انسان جیسا رویہ اختیار کرے گا میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کروں گی، اگر وہ مجھ سے بدتمیزی کرے گا تو میں کیوں خاموش رہوں گی، تو جیسے آپ خود ہوں گے ویسے ہی دوسرے کے بھی ہونے کی امید رکھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…