برطانوی پارٹی گرل گلیمر سے ناطہ توڑ کر اسلام کی جانب راغب ہوگئی

شہرت، دولت اور چمک دمک کسے متاثر نہیں کرتی لیکن جن لوگوں کو رب خداوند اپنی رحمت کے سائے میں لانا چاہتا ہے اور ہدایت دینا چاہتا ہے تو پھر یہ لوگ ان تمام دنیاوی چیزوں کو ترک کرکے خدا کی راہ پر چل پڑتے ہیں اور پورے معاشرے کیلئے مثال بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معجزہ برطانیہ میں پیش آیا ہے جس میں ایک پارٹی گرل نے گلیمر لائف کو چھوڑ کر دین اسلام کی جانب مائل ہوئی اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئیں ، حجاب لیا اور اب باعزت مسلم خاتون بن گئیں ہیں۔

بی بی سی ایک رپورٹ کے مطابق کلبز میں ڈانس کرنے والی پارٹی گرل پر سیفون نے اسلام کی جانب مائل ہونے کے بعد اپنی گناہوں کی زندگی کو ترک کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Image Source: Tribune

گناہ کی زندگی کو چھوڑ کر اسلامی زندگی اپنانے پر نومسلم خاتون نے بتایا کہ مجھے اسلام سے قریب لانے میں میرے ساتھ کال سینٹر میں کام کرنے والی مسلمان خاتون حلیمہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے جس نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا، اگر میں مسلمان نہ ہوتی تو کب کا اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکی ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کلبز اور بارز میں ڈانس کرنے کی زندگی گزاری، اس دوران میں لوگوں کے بدترین روئیےاور بے شمار اذیتیں اٹھائیں ، ذلت اور تشدد کا نشانہ بنی اور میری زندگی کی ہر رات رقص و سرور کی محفلوں میں گزرتی تھی جس نے میری زندگی کو بدترین بنا دیا تھا۔

Image Source: Facebook

اس چکا چوند کی زندگی سے تنگ آکر ایک دن نو مسلم خاتون نے بار کو چھوڑ کر ایک کال سینٹر میں باعزت نوکری شروع کردی۔ یہاں سے رب العزت نے ان کی زندگی کو درست معنوں سے روشناس کروایا اور ان کی دوستی مسلمان خاتون حلیمہ سے ہوگئی جس کے بعد سے ان کی زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔ انہوں نے ایک دن حلیمہ کے ساتھ روزہ رکھا جس ان کو روحانی احساس حاصل ہوا کہ پھر وہ دین اسلام کی جانب کھنچتی چلی گئیں اور بلآخر پھر وہ دن آگیا کہ جب وہ الحمد اللہ مسلمان ہوگئیں۔ اب وہ ایک پارٹی گرل کے بجائے حجاب لینے والی باعزت خاتون ہوں۔

بے شک رب کائنات جب چاہیں اور جسے چاہیں ہدایت کی راہ پر لاسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں نومسلم کورین یوٹیوبر داؤد کم کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا اور مسلمان ہوگئیں تھیں۔ نومسلم وی لاگر داؤد کم نے اپنے یوٹیوب کے چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو کلمۂ شہادت پڑھا رہے تھے اور بطور مسلمان انہیں دین اسلام کے بعد کی زندگی کے بارے میں آگاہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر داؤدکم نے عیسائی مذہب کو ترک کرکے اسلام قبول کیا تھا اور اب وہ سوشل میڈیا پر اپنی اسلامی طرز زندگی سے متعلق بنائی جانے والی ویڈیوز کے حوالے سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔

Story Courtesy: BBC

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago