ننھے سپورٹر کا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خط

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا طوفان اُمڈ آیا۔ اس حوالے سے طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ ایسے میں ایک آٹھ سالہ بچے کا تحریری پیغام بھی کافی وائرل ہوا جس میں بچے نے ہار پر بابر اعظم کو حوصلہ دیا۔ ننھے کرکٹ سپورٹر کا یہ دل موہ لینے والا خط جب قومی ٹیم کے کپتان کو موصول ہوا تو وہ بھی اس خط کا جواب دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چھ اننگز میں 303 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر کرکٹر بابر اعظم نے ناصرف مداحوں بلکہ ناقدین کے بھی دل جیت لیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو سپورٹ کرنے کیلئے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے آٹھ سالہ ہارون نامی بچے نے قومی کرکٹ ٹیم سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط کی صورت میں پیغام تحریر کیا۔

Image: Getty image

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’ٹیم پاکستان مجھے آپ پر فخر ہے۔۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ بابر اعظم !آپ بہت اچھا کھیلے۔ کل ہونے والے میچ میں ہر ایک نے عمدہ بیٹنگ اور باؤلنگ کی۔ مجھے فخر تھا کہ ہم جیت رہے ہیں لیکن درمیان میں پریشان ہوا اور میچ کے اختتام پر میں ڈر گیا تھا۔ ننھے ہارون نے لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنوں گا، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں کھیلنے کے لیے مدعو کروں گا۔ ہم فائنل میں جائیں گے اور جیتیں گے۔‘ ہارون نے خط میں مزید لکھا کہ ’پیارے بابر، ایک صفحے پر مجھے سب کھلاڑیوں کے سگنیچر کر دیں اور وہ میرے گھر بھیج دیں۔ تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے۔’بچے نے اپنی اس تحریر میں سب سے اوپر بابر اعظم کی شاٹ کا نمبر 56 بھی لکھا۔

کپتان بابر اعظم نے وائرل ہونے والے ننھے مداح کے اس پیغام پر پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کے خط کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس کا جواب بھی دیا۔

Image Source; File

بابر اعظم نے جواب میں لکھا ‘پیارے محمد ہارون سوریہ! سلام چیمپین! اس ہمدردانہ خط کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ مجھے آپ پر بالکل اعتماد ہے اور آپ اپنے یقین، توجہ اور محنت سے کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو تمام کھلاڑیوں کے آٹوگرافس ملیں گے لیکن مستقبل کے کپتان! میں آپ سے آٹوگراف لینے کا منتظر ہوں۔’

دوسری جانب ، سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے کپتان کو ننھے سپورٹر کو باضابطہ طور پر جواب دینے پر سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل تسخیر رہنے والی پاکستانی ٹیم کی یہ شکست کھلاڑیوں کے ساتھ پوری قوم کے لئے تکلیف دہ تھی۔ مگر قوم نےگرین شرٹس کو توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے اور ناقابل شکست سیمی فائنل تک پہنچنے پر بھرپور تعریف کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

6 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago