نارووال: 18 سالہ لڑکی کو نکاح کی تقریب کے بعد مسلح افراد نے اغوا کرلیا

نارووال شہر کے علاقے میران شاہ حسین میں پیش آیا ظلم و بربریت کا ایک خوفناک واقعہ، جس میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک 18 سالہ لڑکی کو نکاح کے فوراً بعد اس کے گھر سے اغوا کر لیا اور مزاحمت پر خاندان کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم اصغر نامی شہری کی 18 سالہ بہن کی بدھ کی رات نکاح کی تقریب ہوئی،البتہ تقریب کے ختم ہوتے ہی سات نامعلوم مسلح افراد جائے وقوعہ پر زبردستی داخل ہوگئے۔

Image Source: File

اس موقع پر دو مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جبکہ پانچ دیگر گیٹ پر موجود رہے۔ انہوں نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر گھر والوں نے مزاحمت کی تاہم جواب میں مذکورہ ملزمان نے اہل خانہ پر فائرنگ کر کے ان میں سے دو افراد کو زخمی کر دیا، جن کے نام نسیم اصغر (35) اور امیر حمزہ (15) ہیں۔

مبینہ طور پر ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے موٹر سائیکل پر لے گئے۔ اہل خانہ نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں لاہور کے میو ہسپتال ریفر کر دیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تاحال درج نہیں کی گئی ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او محمود بٹ نے کہا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے ابھی تک ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست نہیں دی ہے، لہذا جیسے ہی انہیں درخواست ملے گی ایف آئی آر کا اندراج کر دیا جائے گا۔

Image Source: File

واضح رہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں ملک میں خواتین کے ساتھ تشدد اور ہراسانی جیسے جرائم میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، کچھ عرصہ قبل ایک عجیب و غریب واقعہ میں لاہور میں پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے رخصتی کی اجازت دینے سے انکار پر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ مبینہ طور پر بیوی نکاح کے بعد اس سے طلاق چاہتی تھی۔ تاہم، وہ ملزم اس پر ناراض ہوگیا اور اس نے دو ساتھیوں کی مدد سے بیوی کو اغوا کر لیا۔

مزید پڑھیں: شادی میں انٹری کا انوکھا انداز دولہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

یاد رہے گزشتہ دنوں شادی کے دن فلمی طرز کا ایک انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں زبردستی سندور لگاکر سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ عین شادی کے دن یہ واقعہ اس قدر تیزی سے رونما ہوتا ہے کہ دولہے سمیت کسی کو بھی کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تاہم جب لڑکی کے گھر والوں کو اندازہ ہوتا ہے تو وہ لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago