بیوی کے سر میں جنات نے کیل ٹھونکی، شوہر کا دعویٰ

پشاور میں سر میں کیل ٹھونکنے سے زخمی ہونے والی خاتون کے شوہر احمد صابر نے دعویٰ کیا ہے کہ بیوی کے سر میں کیل جعلی پیر نے نہیں جنات نے ٹھونکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیوی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، میں گھر پر موجود نہیں تھا، جب آیا تو بیوی کے سر میں کیل ٹھکی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون سے دوسری شادی کی ہے، وہ بیوی کو متعدد بار ڈاکٹر کے پاس لے کرگیا، لیکن مسئلہ جنات کا ہے ، ہمارے بچوں کی تعداد 11 ہے اور ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

Image Source: File

متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی خاتون کو جنات نے تیسری منزل سے پھینکا تھا۔دوسری جانب پولیس نے خاتون اور اس کے شوہر کا ماہرِ نفسیات سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Image Source: File

خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران متاثرہ خاتون کے 2 بیٹوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی خاتون 4 فروری کو اسپتال لائی گئی تھی، خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کا واقعہ 8 فروری کو میڈیا پر سامنے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جس سے رکشے کی شناخت کی گئی، اسپتال کے ریکارڈ میں خاتون کا نام بازگلہ تھا، خاتون کے شوہر تک رسائی حاصل کی گئی۔

Image Source: File

اس حوالے سےایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ خاتون کو نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون ذہنی مریضہ ہے اور اس نے خود کو زخمی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے، 2017 میں بھی خاتون ماہرِ نفسیات کے زیرِ علاج تھی، اس کا شوہر صابر متواتر اپنی بیوی کا میڈیکل چیک اپ کرا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سر میں کیل ٹھونکے جانے سے زخمی ہونے والی مذکورہ خاتون بازگلہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے سر سے سرجری کے ذریعے کیل نکالی گئی تھی۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ متاثرہ خاتون کی 3 بیٹیاں ہیں اور نرینہ اولاد نہیں ہے، خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں، بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونکی گئی تھی تاہم خاتون کے بیٹے سامنے آنے پر یہ بات غلط ثابت ہو گئی۔اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے بتایا تھا کہ خاتون حاملہ تھی اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، کیل کو سرجری کے ذریعے نکال کر خاتون کو ڈسچارج کر کے گھر روانہ کردیا گیا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مریضہ کو اسپتال لانے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ پولیس کی جانب سے خاتون کے خاوند کا سراغ لگا کر اسے آج تھانے طلب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے ونجل سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی تھی، جہاں صغیر شاہ نامی جعلی پیر مریدین کے پکارنے پر قبر سے جواب دیا کرتا تھا، بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کا بھانڈا پھوڑ دیا اور اسے قبر زندہ سلامت برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago