بلاول بھٹو داماد بننا چاہیں تو خوشی سے قبل کروں گی، نادیہ خان


0

یوں تو آج کل اداکارہ نادیہ خان اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی ایک تنازعے کو لیکر عدالت میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، لیکن اداکارہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنا داماد بنانے کی خواہاں ہیں، کہتی ہیں اگر بلاول ان کے داماد بننا چاہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

Image Source: File

اس دوران میزبان شہزاد اقبال نے اداکارہ نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ان کے داماد بننا چاہیں، تو کیا وہ خوشی خوشی قبل کریں گی؟ اس پر ایک وقت کو تو گویا اداکارہ حیران رہے گئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے؟ بعدازاں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں اور پہلے وزیراعظم بنیں اور پھر شادی کا فیصلہ کریں۔

اس حوالے سے میزبان نے نادیہ خان سے ایک اور سوال کیا کہ پوچھا کہ کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ جس پر ادکارہ نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیکن اب عمران خان عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

Image Source: Twitter

ساتھ ہی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔ یہ بات اہم نہیں ہے کہ وہ کونسی سیاسی جماعت میں شامل ہوتی ہیں، وہ جو بھی کریں گی، وہ نظر آئے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نادیہ خان کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی تو ہم خود انہیں لینے جائیں گے۔

Image Source: File

دوسری جانب ٹی وی میزبان نادیہ خان سے ان کے اور شرمیلا فاروقی کے درمیان اختلافات اور ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں سوال کیا۔ آپ اپنے مداحوں کو کہنا چاہیں گی کہ مداح بھروسہ رکھیں 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے؟ نادیہ خان نے کہا جی بالکل 50 کروڑ آئیں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو پر نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس ویڈیو میں لوگوں کو نادیہ کا رویہ طنزیہ محسوس ہوا، اس لئے لوگوں نے انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے بھی دئیے ۔بعض صارفین نے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں ، ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا، نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔ جبکہ کئی صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادیہ خان نے اس ویڈیو کے بعد اپنی آپ کو بڑی مشکل میں پھنسا لیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *