نادیہ خان کی ائیر فورس پائلٹ سے شادی

نئے سال کے آغاز میں پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر اور پائلٹ فیصل ممتاز راﺅ سے دوسری شادی کی جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اب نادیہ خان نے اپنے مداحوں کے لئے اپنے یوٹیوب چینل “آؤٹ اسٹائل ود نادیہ” پر اپنے شوہر کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس جوڑے نے اپنی چٹ منگی پٹ بیاہ کے ساتھ ساتھ پہلی نظر کی محبت کی کہانی بھی بیان کردی ہے۔

Image Source: Instagram

نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز راﺅ کے ساتھ اپنے اس تفصیلی انٹرویو میں بتایا کہ ہماری ملاقات آج سے چار ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ فیصل نے بتایا کہ مجھے دوستوں نے ایک بیگ دیا اور کہا کہ آپ یہ بیگ اس پتے پر پہنچانا ہے، میں بیگ لے کر پتے پر پہنچ گیا اور بیٹھ کر اپنے موبائل فون میں مصروف تھا کہ نادیہ نے آ کر سلام کیا، پہلی ملاقات کیلئے نادیہ بھی منتظر تھیں۔

اس پر نادیہ خان نے کہا کہ اس بیگ میں میرا میک اپ تھا میں منتظر کیوں نہ ہوتی ، مجھے میری دوست نے کہا کہ ہمارا یک ہینڈسم دوست آپ کا بیگ لے کر آرہا ہے اور آپ نے بتانا ہے کہ وہ آپ کو کیسے لگے؟ میں نے کہا کہ بھئی میں کیوں بتاﺅں گی ،ملیں گے انہیں چائے پلائیں گے اور بائے بائے کردیں گے۔

Image Source: Youtube

فیصل ممتاز راؤنے کہا کہ جب میں ملاقات کیلئے گیا تو میرا ارادہ تھا کہ پانچ سے دس منٹ بیٹھوں گا اور پھر نکل جاﺅں گا لیکن جب نادیہ سے باتیں شروع ہوئیں تو وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور ملاقات دو گھنٹے سے بھی طویل ہو گئی ،مجھے نادیہ سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی اور ہماری کیمسٹری کافی میچ ہوگئی۔نادیہ خان نے کہا کہ ایئر فورس کا شروع سے ہی میرا کرش ہے تو میں نے ان سے بہت سی کہانیاں سنیں اور باتیں بھی کیں۔

فیصل ممتاز راؤ نے کہا کہ کچھ دن بعد میں نے نادیہ سے ایک بار پھر فون پر رابطہ کیا اور یہی وہ رات تھی جب میں نے اور نادیہ نے ایک دوسرے سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔ نادیہ خان نے اس رات میں کی گئی گفتگو سے متعلق بتایا کہ ہم نے اس رات 9 گھنٹے ایک دوسرے سے بات کی۔ پھر اچانک ایک دن فیصل نے فون کیا اور کہا، “نادیہ ، میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔”

Image Source: Youtube


اس جوڑے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے پہلے دونوں کو اپنے بچوں اور فیملی کے بزرگوں سے اجازت لینا تھا۔ چنانچہ پہلے دونوں نے بچوں سے بات کی جنہوں نے اپنے والدین کے شادی کے خیال کا خیر مقدم کیا۔ پھر فیصل راؤ نے نادیہ خان کے بچوں سے باضابطہ طور پر پوچھا کہ کیا میں آپ کی ماں سے شادی کرسکتا ہوں جس پر بچوں نے رضامندی دے دی۔

واضح رہے کہ نادیہ خان نے اپنی شادی کے دوران انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے متعلق تفصیلاً سب کو آگاہ کیا اور لکھا تھا کہ میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے ریٹائرڈ آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔ وہ 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ فیصل نے 1991  میں 90 ویں جی ڈی پی کورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دنیا کی معروف فضائیہ کے ساتھ فلائنگ اینڈ مینجمنٹ کا 30 سالہ تجربہ رکھنے والے ایک انتہائی قابل پائلٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

فیصل ممتاز نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تربیت کے تمام بڑے کورسز میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ وہ 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات  کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر بطور چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ فیصل ممتاز میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں وہ آئی ایس پی آر کے نغمے ’’ہوا کا سپاہی‘‘ میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ فیصل چار بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago