اسٹار کرکڑ شاہد آفریدی نے خریدا سابق بنگلادیشی کپتان کا کرکٹ بیٹ


0

پاکستان کرکٹ کے سابق اور دنیائے کرکٹ میں جہارہانہ کرکٹ کی بنیاد ڈالنے والے اسٹار کرکٹر نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ البتہ اس بار کمال اپنے کرکٹ بیٹ سے نہیں کیا بلکہ سابق بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کا کرکٹ بیٹ خرید کر کیا۔

جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت تقریباً دنیا کا ہر حصہ ہی متاثر ہے ۔ جس کی وجہ سے غربت، بے روزگاری اور مفلسی میں روز با روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی امداد کے لئے بنگلادیشی سابق کپتان مشفق الرحیم نے اپنے ڈبل سینچری اسکور کرنے والے کرکٹ بیٹ کو نلامی کیلئے پیش کیا تھا۔ جس کو بعدازاں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے 20 ہزار امریکی ڈالرز میں خریدلیا ۔

شاہد خان آفریدی نے ناصرف کرکٹ بیٹ خریدا بلکہ مشفق الرحیم کے اس عمل کو سہراتے ہوئے کیا کہ ایسا عمل تو صرف ہیروز ہی کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش سے جو پیار ملا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے، وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے یہ کرکٹ بیٹ خرید کر اپکے سفر کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ ہم سب جلد اس بیماری سے نجات حاصل کرپائیں گے اور پھر سے کرکٹ کے میدان میں ملیں گے۔

بعدازاں سابق بنگلادیشی کپتان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعہ شاہد آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *