زکریا ایکسپریس میں ٹرین کے عملے کی مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی

ملک میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی ، عصمت دری اور تشدد کے خوفناک واقعات کی شرح دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ، ایسا معلوم ہوتا کہ خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں اب تو ان کے لئے اکیلے سفر کرنا بھی محال ہوگیا ہے کیونکہ ملتان سے کراچی بذریعہ ٹرین سفر کرنے والی ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں دوران سفر ایک تنہا خاتون کو ٹکٹ چیکر، انچارج اور ایک اور شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ تاہم، یہ واقعہ رپورٹ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردیں۔ جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عملے کے ارکان پرائیویٹ شعبہ سے ہیں اور آئی جی ریلوے پولیس نے اس ضمن میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

Image Source: File

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایکشن ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واقعے میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے۔

Image Source: File

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزم فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ سٹی کراچی میں درج کرلی گئی ہے، اور مقدمے میں ٹکٹ چیکر زاہد اورعاقب نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل اس کو طلاق دے دی تھی، اس کا سسرال مظفر گڑھ میں ہے، اور وہ اپنے بچوں سے ملنے 26 مئی کو مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو واپس زکریا ایکسپریس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، تاہم اسے ملتان اسٹیشن پر ٹکٹ نہیں ملا، خاتون نے ٹرین میں اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر بغیر سیٹ سفر کیا۔

مذکورہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹرین جب روہڑی سے روانہ ہوئی تو نجی شعبے کے ٹکٹ چیکر زاہد نے اسے برتھ کی پیشکش کی، اور اسے اے سی بوگی کے ایک کمپارٹمنٹ میں لے گیا، کچھ دیر بعد زاہد کمپارٹمنٹ میں آیا اور اس سے دست درازی کی، جب اس نے وہاں سے جانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنادیا، اس کے بعد انچارج عاقب آگیا اور اس نے بھی زبردستی زیادتی کی، پھر ایک اور شخص کمپارٹمنٹ میں آیا اس نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازاں ، پولیس نے متاثرہ خاتون کا جناح اسپتال کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جس میں اجتماعی زیادتی ثابت ہوگئی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی 9 ستمبر کو لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دو مسلح افراد موٹر وے سے ملحقہ جنگل سے آئے اور کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو نزدیک جنگل میں لے گئے جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago