کہتے ہیں کھیل اور فنونِ لطیفہ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہیں، ملکوں کے درمیان حالات کتنے ہی کشیدہ ہوں، یہ چیزیں ملکوں کے بیچ امن، پیار اور محبت جیسے پیغام کو فروغ دیتی ہیں۔ پاک بھارت کی ہی بات کرلی جائے، تو دونوں ممالک ہر اعتبار سے ایک دوسرے کے حریف ہیں، لیکن دونوں ملکوں کے فنکاروں اور کھلاڑیوں کی دوستی ہمیشہ سے ہی گہری رہی ہیں، اس کی حالیہ مثال سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور پاکستانی فاسٹ بولر حارث راؤف کے حوالے سے ہی دیکھی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث راؤف نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے انہیں اپنی چنئی سپر کنگز کی 7 نمبر کی شرٹ بطور تحفہ بھیجی گئی ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حارث راؤف نے جہاں شرٹس کی تصویر شئیر کی وہیں مہندرا سنگھ دھونی کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
حارث راؤف کے مطابق لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔ نمبر 7 اب بھی محبت اور خیرسگالی کے جذبے سے دل جیت رہا ہے۔ یہی نہیں فاسٹ بولر نے آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ کے مینیجر راسل رادھاکرشنن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس وقت سوشل میڈیا پر حارث راؤف کی پوسٹ کافی وائرل ہو رہی ہے، پاکستان میں موجود ایم ایس دھونی کے مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ کپتان کے محبت اور خیر سگالی کے روئیے کو خوب سراہیا ہے اور فاسٹ بولر کی پوسٹ کو خوب شئیر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا شمار ناصرف بھارت بلکہ دنیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے، وہ دنیا کے واحد کپتان ہیں، جنہوں نے اپنی قیادت میں بھارت کو تمام بڑے ٹائٹل جیتوائے ہیں، جن میں سال 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سال 2010 کا ایشیاء کپ، سال 2011 کا میگا ورلڈکپ اور سال 2013 کی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔
جبکہ اگر سابق بھارتی کپتان کی شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو شاید ہی دنیا میں کوئی کھلاڑی، ایمپائر یا میچ آفیشل ہو، جس کو ان سے کوئی شکایت رہی ہے، میچ کے دوران ٹھنڈا مزاج، فیلڈنگ سیٹ کرنے کا منفرد اسٹائل، خاموش تربیت، یہی وجہ یے کہ انہیں کیپٹن کول کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب اگر پاکستان فاسٹ باولر حارث راؤف کی بات جائے تو ان کا شمار پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے، سال 2020 میں قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپیڈ اسٹار آج پاکستان بولنگ اٹیک میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹر حارث راؤف، مایا علی کے ڈراموں کے بھی مداح نکلے
یاد رہے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جہاں قومی کرکٹ نے زبردست کارکردگی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا وہیں حارث راؤف کی بولنگ بھی پورے ورلڈکپ میں پرفارمنس انتہائی متاثر کن رہی ،انہوں 6 میچز میں 8 وکٹیں انتہائی کم اکنامی کے ساتھ لیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 22 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…