ہانیہ خان کا عامر لیاقت اور اہلیہ طوبی عامر کو لیکر حیران کن انکشاف

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ماڈل ہانیہ خان نے ایک پھر سے حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں، ماڈل ہانیہ خان کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی طوبی عامر کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے مشہور ومعروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کچھ میسجز، آڈیو کال ریکارڈنگ شئیر کئے تھے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی، اس سلسلے میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کیا تھا۔ تاہم اب کچھ دن کے وقفے کے بعد وہ پھر سے منظر عام پر آئی ہیں اور دعویٰ کر رہی ہیں کہ ڈاکٹر عامر اور طوبی عامر کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اور ایک تحریری پیغام جاری کیا، جس میں انہوں انکشاف کیا کہ طوبی نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے طلاق لے لی ہے اور اب میں پاکستان چھوڑ کر لندن جانا چاہتی ہوں، لیکن میں تم سے طلاق نہیں لوں گی، ساری زندگی تمھارے نام پر گزاروں گی۔

ماڈل ہانیہ خان نے مزید کہا ناصرف وہ پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں بلکہ اب وہ آئندہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے لئے کام بھی نہیں کریں گی۔ وہ اب اپنی توجہ بین الاقوامی پروجیکٹس کی طرف مرکوز رکھیں گی۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، کرن جوہر اور سعودیہ عرب میں سمیرا عزیز کے ساتھ کام کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب ترکش ڈراموں میں کام کریں گی۔

فیس بک پر جاری پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اب اللہ تعالیٰ ان کا بدلہ لیں گے۔ انہوں نے فرحان سعید اور برکت صدیقی کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں اپنے کیرئیر میں آنے والی مشکلات سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔ اس دوران ان کے کیرئیر میں ان کا ساتھ دینا کا بھی انہوں نے بےحد شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے اس قبل ماڈل ہانیہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین الزامات عائد کرتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنے معاملے انصاف دلوانے کی اپیل کی تھی۔ جبکہ ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تیسری بیوی نہ قبول کرنے پر ان کی تمام نازیبا تصویریں شئیر کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

بعدازاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بھی اس معاملے پر اپنا موقف پیش کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے ماڈل ہانیہ خان کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ لوگوں نے تو پتہ نہیں ان کی کتنی شادیاں کروا دی ہیں تاہم ان کی ایک ہی بیوی ہیں، وہ صرف طوبی ہیں۔

بعدازاں ماڈل ہانیہ خان کے والد بھی منظر عام پر آئے تھے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنی بیٹی کی غلطیوں پر ناصرف معافی مانگی تھی بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago