سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر “آسک می اینیتھنگ” فیچر کے ذریعے ومعروف ماڈل آمنہ بابر نے تصدیق کی کہ ان کی حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کے دوران ایک مداح نے ماڈل آمنسے پوچھا کہ وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر کیوں پوسٹ نہیں کرتیں تو آمنہ بابر نے ایک ویڈیو کے ذریعے جواب دیا۔ “کیونکہ وہ اب میرے شوہر نہیں ہے۔”
ماڈل آمنہ بابر نے مزید کہا کہ “ہماری ابھی طلاق ہوئی ہے اور ہم مشترکہ طور پر اپنے بچے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔” “ہمارے درمیان چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں لیکن وہ ایک زبردست باپ ہیں، اس لیے ہم خوش ہیں۔”
آمنہ بابر ، جنہوں نے فروری 2019 میں زاہد نون سے شادی کی تھی، نے شیئر کیا کہ علیحدگی کے بعد دونوں “بہتر” ہیں۔ جب ایک مداح نے یہ پوچھتے ہوئے لکھا کہ وہ اتنے سالوں کے ریلیشنشپ میں رہنے کے بعد طلاق کے حالات کا کیسے سامنا کررہی ہیں، تو ماڈل نے اس پر بھی کچھ روشنی ڈالی۔
ماڈل وضاحت کی کہ “ہم اب بہت بہتر ہیں،” “ہماری بنیادی توجہ اپنے بچے کی پرورش پر ہے، جو ہم مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ وہ “پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں”۔
ایک مداح کے یہ بتانے پر کہ یہ کتنا “ناقابل یقین” تھا کہ آمنہ بابر نے اپنی طلاق کی کہانی “بغیر ڈھکے چھپے” مداحوں سے شیئر کی، اور جواب دیا کہ وہ “تبدیلی کے لیے یہاں” ہیں۔
آمنہ بابر کا ماننا ہے کہ “طلاق لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ایک افسوسناک انجام ہے،” “کچھ لوگوں کے لیے، یہ ایک خوش کن انجام ہے۔ اس لیے میں نے آج فخر کے ساتھ اپنی طلاق کا اعلان کیا ہے۔
بیرون ملک منتقل ہونے کے سوال پر ماڈل آمنہ بابر نے ویڈیو کے ذریعے اپنا ردعمل شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتی ہیں۔ “جب بھی وہ چھٹیوں پر جاتی ہیں، انہیں تقریباً سات دن کے بعد، گھر کا بنا ہوا کھانا اور اپنی ماں کی چائے یاد آنے لگتی ہے۔”
واضح رہے اس سے قبل ماڈل علیزے گبول اس وقت سرخیوں میں آئیں جب ان کی دوسری شادی ختم ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ ماڈل نے گزشتہ سال فروری میں دوبارہ شادی کی۔ اگرچہ انہوں نے ابتداء میں اپنے شوہر کی شناخت چھپانے کی کوشش کی لیکن آخر کار یہ انکشاف ہوا کہ ماڈل پاکستانی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بھتیجے زوریز ملک سے شادی کرلی ہے۔
اس ہی سلسلے میں چند روز قبل ایک چونکا دینے والی افواہ زیر گردش آئی تھی، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ علیزے گبول کی زوریز ملک سے بھی علحیدگی ہورہی ہے اور ماڈل نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم وہ محفوظ رہی ہیں، بعدازاں علیزے گبول نے ایسی تمام افواہوں کو رد کردیا تھا۔
خیال رہے چند ماہ قبل اداکارہ فریال محمود کی جانب سے بھی دانیال راحیل سے طلاق کی تصدیق کی گئی تھی اور اس کی وجہ بھی بیان کی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…