یوں تو ہر معاشرے میں نجی اور ذاتی زندگی کے احترام کو فروغ دیا جاتا ہے لیکن افسوس جب شوبز شخصیات کی نجی زندگی کی بات آتی ہے تو لوگ ان روایات کو بغیر اہمیت دیئے تبصرے اور تجزیہ کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ علیزے گبول کے معاملے میں بھی دیکھا گیا، پہلے ان کی دوسری شادی کی خبروں کو لیکر چہ میگوئیاں ہوئیں، پھر شوہر کے نام اور اب طلاق کو لیکر قیاس پیدا کی جا رہی ہیں، البتہ ماڈل نے تمام منفی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے گبول بہت چھوٹی عمر میں اسامہ نامی لڑکے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بدقسمتی سے ، شادی زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی اور جوڑے نے کچھ سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی تھی، جس کا نام میرال ہے۔ علیحدگی کے باوجود ، علیزے گبول اور سابقہ شوہر اسامہ اپنی اکلوتی بیٹی کے لیے بہت پیارے والدین ثابت ہوئے ہیں۔
بعدازاں رواں برس فروری میں ، ماڈل علیزے گبول نے نے دوبارہ شادی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پیغام میں دیکھا گیا کہ انہیں کوئی شخص انگلی میں شادی کی انگوٹی پہنا رہا ہے۔ ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ” نئی شروعات، الحمدلله ۔ دل اور انگوٹی کا ایموجی بھی استعمال کیا گیا تھا۔
اداکار علیزے گبول کی دوسری شادی سے متعلق تو سب ہی واقف تھے، لیکن شوہر کون ہیں؟ اس سے سب ہی لاعلم تھے، مداحوں میں اس سلسلے میں کافی بےچینی دیکھی جا رہی تھی، تاہم اس راز سے پردہ ایسے اٹھا کہ انسٹاگرام پر علیزے گبول کی دوستوں کے ساتھ ہونے والے لائف سیشن کے دوران مبشرہ علی نامی ایک خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر کا نام بتا دیا تھا۔
اس سلسلے میں پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر خبر زیر گردش رہی کہ ماڈل علیزے گبول اور زوریز ملک کے مابین علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم اب باقاعدہ طور پر خود اداکارہ نے اپنی ازواجی زندگی کے متعلق تمام مداحوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
علیزے گبول کی جانب سے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال اور جواب کا سیشن رکھا، جس میں ایک مداح کی جانب سے براہ راست سوال کیا گیا کہ کیا وہ اور زوریز ملک ابھی بھی میاں بیوی ہیں یا علیحدگی ہوچکی ہے؟
جس پر معروف ماڈل علیزے گبول نے کہا کہ یہ سوال واقعی توجہ طلب ہے کیونکہ بعض اوقات لوگ اپنے طور پر کچھ بھی اخذ کر لیتے ہیں ، اسلام میں طلاق نیت سے ہوتی ہے، کاغذات پر دستخط کرنے سے نہیں پھر آپ کی خواہش بھی علیحدگی کی نہیں تھی۔
علیزے گبول نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ اگر طلاق ہو بھی جائے تو 90 روز تک رجوع کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ میرے جواب سے سب متجسس افراد کی تسلی ہو گئی ہوگی۔
واضح رہے ماڈل علیزے گبول کا سوشل میڈیا پر تاحال نام علیزے ملک پے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی معاملات خراب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: علیزے گبول نے ساس بہو تنازعے کو ہمیشہ رہنے والا مسئلہ قرار دیدیا
خیال رہے کہ علیزے گبول نے کم عمری میں فیشن کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے پاکستان میں تقریباً ہر ٹاپ ڈیزائنر اور برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا شمار ان ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے جنہوں نے مختصر عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…