مسکڈ مارشل آرٹس انیتا کریم کی آسٹریلین حریف کیخلاف شاندار کامیابی

پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم نے بینکاک میں فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن مقابلے میں اپنی آسٹریلین حریف یونیہا پر ایسے مکے برسائے کہ ان کے لئے سنبھلنا مشکل ہوگيا اور تين راؤنڈ پر مشتمل اس ميچ کا ٹائٹل انيتا کريم نے اپنے نام کرلیا۔

Image Source: File

اس جیت پر ان کے بھائی ایم ایم اے فائٹر علومی کریم نے ٹوئٹر پر تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن میں انیتا ایک اور ڈبلیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین پلیئرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے لمپینی سٹیڈیم میں فائٹ کی۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں مگر انیتا کریم نہ صرف اس کھیل میں حصہ لیا بلکہ بہترین کھلاڑی بھی ثابت ہوئیں۔ انیتا کریم کی جانب سے مقابلہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی خوب واہ واہ ہورہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے ایتھلیٹ انیتا کریم نے 3 ایکشن سے بھرپور راؤنڈز کے بعد آسٹریلین حریف کے خلاف فتح حاصل کی اور اس پورے مقابلے میں وہ اپنے حریف پر بھاری رہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم

آرم کلکٹر کے طور پر جانی جانے والی مکس مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم کے بارے میں ایک اور صارف نے ان کی فائٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’انیتا یو بیوٹی’۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایسا کھیل ہے جو انسان کو لڑنا اور اپنی حفاظت وتحفظ کا طریقہ سیکھاتا ہے خصوصاً لڑکیوں کو ذہنی طور پر بھی مضبوط بناتا ہے۔ انیتا کریم اس کھیل کے ذریعے لڑکیوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہیں اور یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں لڑکیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اور وہ مقابلہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے 2017 میں مکسڈ مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اس کے علاوہ وہ متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستانی کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔

Image Source: File

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں ایم ایم اے فائٹنگ نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں امریکی نژاد پاکستانی مخلوط مارشل آرٹسٹ بشیر احمد نے ایم ایم اے کا یہ جدید کھیل متعارف کروایا۔ اس کے بعد سے پورے ملک میں متعدد ایم ایم اے جیمز میں باقاعدہ مکسڈ مارشل آرٹ کی ٹرینگ کا آغاز ہوا اور یوں پاکستانی کھلاڑی اب بین الاقوامی سطح پر ایم ایم اے فائٹرز کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکسڈ مارشل آرٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی پاکستانی خواتین کھلاڑی اپنے ہمت وحوصلہ سے کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں۔ قبل ازیں، پاکستان کی نمبرون بیڈمنٹن چمپئین ماحور شہزاد کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے اسپورٹس مینجمنٹ میں یونیورسٹی آف لندن کی اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ،پاکستان کی 24 سالہ نوجوان اسٹار پلیئر اس عالمی اسکالر شپ کو حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی پلیئر ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago