Categories: صحت

کیا آپ بیشمار مصری كے فائدے سے واقف ہیں؟

سفید رنگ کی میٹھی سی مصری کی ڈلی عام طور پر مٹھاس کے لئے سونف سپاری اور مختلف میٹھی چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مصری اور کس کام آسکتی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے اس کے حیرت انگیز فوائد تو چلیں جانتے ہیں۔

(Misri ke Fayde) :مصری كے فائدے

کھانسی کا علاج

Image Source: Unsplash

سرد موسم متعدد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے جن میں کھانسی اور گلے کا درد بہت عام ہوتا ہے۔ تاہم مصری کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ متعدد طبی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو ان تکالیف میں فوری ریلیف میں مدد دیتا ہے۔ اس کے لئے مصری کو سیاہ مرچ پاؤڈر میں مکس کرکے پیسٹ بنائیں، اسے رات کو کھانا گلے کی تکلیف سے نجات دلائے گا، اسی طرح مسری کا سفوف اور سیاہ مرچ پاؤڈر کا ایک چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ رات کو نگلنا کھانسی کا علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کیلئے

Image Source: Unsplash

سونف کے ساتھ مسری کا استعمال سانس کی بو کو ہی دور نہیں کرتا بلکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے، ان دونوں کو کھانے کے بعد ہاضمہ فوری کام شروع کردیتا ہے، تو ہر کھانے کے بعد کچھ ٹکڑے مسری کو سونف کے ساتھ کھالیں

خون کی کمی دور

Image Source: Unsplash

ہیموگلوبن کی سطح میں کمی اینیمیا، جلد کی زردی، سرچکرانے، کمزوری اور جسمانی تھکاوٹ وغیرہ کا باعث بنتی ہے۔ مصری نہ صرف ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں مصری کھانے کی عادت جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔

وزن گھٹائے

Image Source: Unsplash

وزن گھٹانے کے لیے سب سے پہلے میٹھا کھانے سے پرہیز بتایا جاتا ہے مگر مصری، سونف اور دھنیے کے بیچ ملا کر ھن میں کم از کم دو بار ایک چمچ کھانے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے-

سانس کی بوُ دور

Image Source: Unsplash

سانس میں بو مسوڑوں میں بیکٹریا کی مقدار بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے، مسری اس سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کھانے کے بعد چٹکی بھر مصری کھانا سانس کی بو دور کرتا ہے۔

دماغ کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

مصری کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے جبکہ دماغی تھکاوٹ بھی کم کرتا ہے۔ گرم دودھ میں مصری کی کچھ مقدار ملائیں اور سونے سے قبل پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ رات کو سونے سے قبل ایک ٹکڑا مصری، سات بادام اور نیم گرم دودھ کا ایک گلاس آپ کے دماغ کو اور اعصاب کو طاقت فراہم کرنے کا سبب بنتا ہے یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور اعصابی تھکن کو کم کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے-

بینائی کیلئے بہترین

Image Source: Unsplash

مصری بینائی کے لیے بہترین سوغات ہے، یہ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے اور موتیے سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے، کھانے کے بعد مسری کو پانی میں ملا کر پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے

Image Source: Unsplash

مصری کے اندر بہت سارے وٹامن ہوتے ہیں جو اسے صحت کے لیے بہت مفید بناتے ہیں ۔حاملہ عورتیں گرم دودھ کے ساتھ ایک ٹکڑا مصری کا اگر روزانہ لیں تو اس سے ان کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور طاقت کا سبب ہوتا ہے-

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مصری نکسیر پھوٹنے کے بعد ناک سے بہنے والے خون کو فوری روکنے میں مدد دیتی ہے، اس کے لیے بس مصری کے ٹکڑے پانی میں ڈالیں اور کسی حد تک گھلنے کا انتظار کریں۔اس کے بعد پانی کے چند قطرے ناک میں ڈالنا فوری طور پر خون روکتا ہے۔ ویسے تو مصری کے متعدد فوائد ہیں مگر یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ چونکہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کرنا چاہئے، ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہئے جبکہ استعمال کو معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago