مصباح الحق نے سرفراز احمد کے معاملے پر تفصیلی ردعمل دے دیا

کرکٹ کیا ہے؟ اگر یہ سوال پاکستانیوں سے پوچھا جائے تو شاید لوگوں کا ایک ہی جواب ہوگا کہ کرکٹ ان کے لئے زندگی کا ایک لازمی جز ہے۔ یہ قوم کرکٹ اور کرکٹرز سے محبت کرنے والی قوم تصور کی جاتی ہے۔ اگر کہا جائے کہ یہاں لوگوں کے جذبات کرکٹ سے جڑے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کرکٹ سے منسلک ہر معاملے پر جلد ہی جذباتی ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی سابق کپتان سرفراز احمد کے معاملے پر بھی ہوا جب میچ کے دوران سب نے دیکھا کہ سرفراز احمد بطور بارہویں کھلاڑی گراؤنڈ میں جونیئرز کے لئے پانی اور جوتے لیکر بھیجا گیا۔ یہ معاملا بظاہر اتنا سادہ نہیں تھا کیونکہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے پر بھی کافی ردعمل سامنے آیا تھا اور معاملہ تاحال یہ گرم ہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کرکٹ فینز کی جانب سے کافی ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا گیا ۔

اس معاملے پر سابق کپتان اور موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کو لیکر کافی تنقید ہورہی تھی۔ اگرچہ اس معاملے پر ٹیسٹ میچ کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مصباح الحق سے سوال کیا گیا کہ آخر اس معاملے پر ان کا اور ٹیم مینجمنٹ کا کیا موقف ہے۔

Source: facebook.com

جس پر موجودہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انتہائی تحمل کے ساتھ جواب دیتے کہا کہ اس حوالے سے بات پاکستان میں ہی ہوسکتی ہے، ساتھ ہی انہوں یاد دلایا کہ ایک بار قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر تھی اور وہ ٹیم کے کپتان تھے لیکن وہ بھی اس وقت بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں گئے تھے۔ لہذا میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی شرم کی بات ہے اور نہ کوئی شرم ہونی چاہئے۔

ایک جانب سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک زبردست انسان ، لڑکا اور کھلاڑی ہے۔ تو دوسری جانب مصباح الحق نے بتایا کہ تین چار کھلاڑی اس قام کے لئے موجود ہوتے ہیں جو باری باری حساب سے گراونڈ میں جاکر ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں ۔ اس میں کسی کی بھی بے قدری یا بے عزتی کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ سب ایک ٹیم گیم ہے اور اچھی ٹیم کی نشانیوں میں سے ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ حافظ قرآن کھلاڑی کونسے ہیں؟

ساتھ ہی قومی کوچ مصباح الحق ٹیم کی پرفارمنس سے بھی خاصے مطمئین نظر آئے۔ شان مسعود کی کارکردگی پر مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شان مسعود ایک محنتی کھلاڑی ہے اور انھیں اپنی محنت کا پھل ملا ہے۔ شان مسعود کی صرف یہ ایک سینچری نہیں ہے بلکہ یہ ایک بڑی سنچریوں میں سے ایک ہے۔ جبکہ بولنگ پرفارمنس پر بھی کافی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عباس توقعات کے مطابق رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی بہترین بولنگ کررہے ہیں۔ تاہم کوچ مصباح الحق نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو میچ کا بڑا اہم کردار قرار دے دیا۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود پاکستان ٹیم کے پہلے اوپنر ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں 24 سال بعد سنچری اسکور کی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago