بھارت میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹس سمیت 17 افراد ہلاک

سال 2020 کو حادثات اور تباہی کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ سال 2020 کا کوئی مہنہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی حادثہ پیش نہ آیا ہو۔ ان ہی حادثات کی۔فہرست میں گزشتہ رات ایک اور اضافہ ہوا ہے جہاں بھارتی ریاست کیرالہ میں قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر 35 فٹ نیچے گرکر دو ٹکڑے ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 17 مسافر حالاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کوژیکوڈ کے کالی کٹ ائیرپورٹ پر بھارت کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا 191 کے قریب لوگوں کو لیکر دبئی سے آرہی تھی تاہم فلائٹ لینڈنگ کے دوران ون پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ جہاز حادثے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن حکام کی جاری کردہ معلومات کے تحت مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر دیوار سے جا ٹکرایا جس کے بعد جہاز دیوار توڑتا ہوا نیچے 35 فٹ گہری کھائی میں جا گرا اور جہاز کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق پائلٹ سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم 80 کے قریب افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Credit: Al Jazeera.com

بھارتی سول ایوی ایشن نے اپنی جاری کی گئی معلومات میں مزید بتایا کہ جہاز میں کل 191 افراد سوار تھے جن میں 174 جہاز میں مسافر سوار تھے وہیں مسافروں میں 10 کے قریب چھوٹے بچے بھی شامل تھے جبکہ 5 جہاز کے عملے کے افراد اور 2 پائلٹس بھی اس بدنصیب جہاز میں سوار تھے۔

وہیں دوسری جانب حادثے کے فوری بعد ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔ اس ہی دوران کالی کٹ ائیرپورٹ پر آنے والی تمام پروازوں کو بھی معطل کردیا گیا۔ وہیں حکام کی جانب سے جہاز کے گرنے کے بعد جہاز میں آگ نہ لگنے کو خوش قسمتی قرار دیا جارہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حادثے میں کم ہلاکتوں کی امید ہے اگرچہ اگر اس حادثے میں آگ لگتی تو شاید واقعہ اور بھی زیادہ خطرناک اور ہولناک ہوسکتا تھا۔

اس حادثے کے فوری بعد حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی جو اس پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ساتھ ہی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلی کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 ،5 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: کراچی حادثے پر بھارتیوں نے شرم کی ساری حدیں پار کردیں

فضائی حادثے کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جہاں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا وہیں حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور ساتھ ہی ان کے لئے دعا بھی کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

9 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago