لفٹ میں عام طور پر تینوں اطراف شیشے لگے ہوتے ہیں ،جب سے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرشروع ہوئی ہے اس کے بعد سے عماعتوں میں لفٹوں کا استعمال عام ہو گیا ہے لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جو لوگوں کو ابھی معلوم نہیں ہیں ۔ جیسے لفٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ لفٹ میں شیشے نصب ہوتے ہیں جہاں بہت سے لوگ سیلفی لینے کے لئے بھی پسند کرتے ہیں۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ شیشے لفٹ میں کیوں لگے ہوتے ہیں؟ کیا انہیں لفٹ کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے؟ یہ شیشے لفٹ میں بہت خاص مقصد کیلئے لگائے جاتے ہیں جو ہم آپ کو بتائیں گے۔
روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی اسمارٹ فون استعمال کرنے سے انسانوں میں کون سی بیماری بڑھ رہی ہے ، تحقیق
بہت سے لوگ بند،اور چھوٹی جگہوں جیسے لفٹوں میں گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے ، اسی لیے آئینے چھوٹی لفٹ میں زیادہ جگہ کا احساس پیدا کرکے لفٹ کو بڑا بڑا محسوس کرواتے ہیں جب کہ گھٹن بھی محسوس ہونے نہیں دیتے۔
لفٹ میں موجود شیشے لوگوں کو اپنے ارد گرد کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں،بند لفٹ کے اندر کوئی بھی بری سرگرمی اگر ہو رہی ہو تو لفٹ میں موجود شیشے سے وہ اندر کی صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ خود کو محفوظ محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے مسافروں اور ممکنہ خطرات سے آگاہ ہو سکتے ہیں
شیشوں کی وجہ سے معذور افراد کو بھی رہنمائی میں مدد ملتی ہے، مثال کے طور پر اگر وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کو لفٹ سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہوتی ہے تو آئینے کی مدد سے بخوبی اپنا کام کرسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…