منال خان نے امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے کے الزام کو ہنسی میں اُڑادیا

اداکارہ منال خان انسٹاگرام پر لوگوں کی نظروں میں آنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں لیکن پیر کے روز انہیں ایک پوسٹ لگانا کافی مہنگا پڑگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر پھلوں سے سجے ناشتے کی ٹرے کی تصویر لگائی جو تھوڑی دیر پہلے ہی مشہور امریکی ماڈل کائیلی جینر نے لگائی تھی۔اس وقت منال خان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ اس عمل سے وہ جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید، طنز اور مذاق کا نشانہ بن جائیں گی کیونکہ انسٹاگرام پر 35 کروڑ سے زیادہ فالورز رکھنے والی امریکی ماڈل و بزنس وومن کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا۔

لہٰذا سوشل میڈیا صارفین نے فوراً ہی منال خان کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا اور منال خان کو مبینہ طور پر کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصروں کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’تو کیا منال خان خود سے کچھ اسٹرابریز بھی نہیں خرید سکتیں؟‘‘۔ کسی نے طنزیہ انداز میں کہا کیلی جنیر آپ سے گزارش ہے کہ منال کی اسٹوریز چوری کرنا بند کریں‘‘۔ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ’’کیا منال سمجھتی ہیں کہ ہم کیلی کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں فولو کرتے ہیں؟‘‘۔

Image Source: Instagram

یہی نہیں بلکہ کسی نے منال کی جانب سے اس مبینہ حرکت کو یونیورسٹی کے اسائٹمنٹ میں دوستوں کی جانب سے کی گئی نقل سے ملا دیا تو کسی نے منال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘امیر نظر آنے کے لیے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے’۔

خان نے اپنی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں کا سیلاب آنے پر خود پر بننے والی ایک وائرل میمز میں سے ہی ایک کو اپنی اسٹوری پر شیئر کرکے لوگوں کی تنقید کو ہنسی میں اُڑا دیا۔منال خان نے اس پوسٹ پر لکھا کہ “بالکل سچ، روح تک مطمئن ہوگئی”۔ منال خان کے اس جواب سے صاف محسوس ہورہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کو کوئی حقیقی جواب نہیں۔

اس اسٹوری پر ایک صارف نے منال خان کو ’بے شرم‘ قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ 9.2 ملین فالوورز رکھنے والی منال خان کو پتہ ہونا چاہیے تھا کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز منال خان کی اس حرکت پر اُن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل رہا جبکہ آج منال خان ٹوئٹر پر پانچویں اور کائلی ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر کے سوال پر اداکارہ منال خان کا لوگوں کو شادی کا مشورہ

اس سے قبل بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جارہے ہیں۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے ان کی ویڈیو بنارہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔ منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کردیتی ہیں۔ تاہم  گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی۔منال خان اور احسن محسن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ان دونوں کی توجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کروائی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago