مہوش حیات نے نازیبا ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیو پر چپ توڑ دی۔

مشہور شخصیات کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے ان کے نام سے غیر اخلاقی ویڈیو کو منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا معمول بن گیا ہے سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے ایک بولڈ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون اداکارہ مہوش حیات ہیں۔ اس نازیبا ویڈیو کے بارے میں اداکارہ نے اب اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور انہوں نے اس بات کے جواب میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک حدیث شیئر کردی۔

مہوش حیات ہمیشہ اپنے بولڈ بیانات، اداکاری، ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں“اِن”رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کے انٹرویو کی ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

Image Source: Instagram

یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ ہر طرف اداکارہ مہوش حیات کی شادی کے چرچے ہونے لگے۔ لیکن پھر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کی وضاحت کردی اور ٹوئٹر پر ایک وضاحتی ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ “میں شادی کے لیے جس کا بھی انتخاب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا۔”انہوں نے کہا کہ “میچ میکنگ نہ کریں اور دو سال پرانے انٹرویو میں مطلب سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں۔”مہوش حیات نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھا کہ “اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا” ۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ بہت ہی مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب تک بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لوڈویڈنگ ،چھلاوا، ایکٹر ان لو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

مزید یہ کہ دو سال قبل 23 مارچ کے موقع پر ایک قومی تقریب میں انہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اداکارہ کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کےاقدام کو کافی زیادہ پذیرائی ملی تھی تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago