کہتے ہیں دنیا میں اگر صحافتی جنازہ نکلتا دیکھنا ہو تو بھارتی میڈیا کو دیکھا جائے، کس طرح کوئی صحافی پروگرام اینکر سے جج بن جاتا یہ محض آپ کو بھارتی صحافت میں نظر آئے گا۔ اور کسی پر الزامات عائد کرنے ہو لیکن ثبوت نہ ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ کام بھی بھارتی میڈیا بہت اچھے سے انجام دیتا ہے، یہی وجہ ہے دنیا میں بھارتی میڈیا کو نہ کوئی سنجیدگی سے لیتا ہے جبکہ جگ ہنسائی الگ ہوتی ہے۔ ایسا ہی ہوا جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا جس کے جواب میں مہوش حیات بھارتی صحافت کو گٹر صحافت قرار دیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب۔ کہتی ہیں بھارت کی گٹر صحافت انہیں کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے بھارتی چینلز کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کو لیکر بےبنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا جس میں ان کے خلاف بے بنیاد رپورٹس چلائیں گئی تھی۔ جس پر گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھارتی میڈیا چینلز کو منہ توڑ جواب دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے جو مجھ پر بےبنیاد الزمات عائد کئے ہیں، میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی کیونکہ انھیں اچھی طرح معلوم ہے، اس پر ان کا کیا ایجنڈہ ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں اس حوالے سے بس یہ کہنا چاہوں گی، کہ اس طرح کی گٹر صحافت مجھے خاموش نہیں کراسکتی ہے۔
ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں اداکارہ مہوش حیات نے مزید لکھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز بلند کرتی رہیں گی ۔ جبکہ اپنی ٹوئیٹ کے آخری حصے میں اداکارہ مہوش حیات نے طنزیہ انداز میں بھارتی میڈیا کو مشورہ دیا کہ آئندہ اگر ان کا نام کس کے ساتھ جوڑنا ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے نام کے ساتھ جوڑا جائے۔
یاد پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ مہوش حیات پاکستان کی باصلاحیت ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جبکہ ان کی انہیں فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں گزشتہ برس حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…