مس مارول میں تقسیمِ ہند کے مناظر شوٹ کرواتے وقت مہوش حیات کے آنسو چھلک پڑے

امریکی ویب سریز ‘مس مارول’ کی پہلی قسط گزشتہ ماہ 8 جون جب کہ آخری قسط رواں ماہ جولائی کے وسط کو ‘ڈزنی پلس’ پر ریلیز کی گئی تھی اور اس ویب سیریز کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔ ویب سیریز میں مہوش حیات نے مرکزی ہیروئن ’مس مارول‘ یعنی کمالہ خان کی نانی ’عائشہ‘ کا کردار ادا کیا تھا، وہ اس میں فواد خان کی بیوی بنی تھیں جو کہ تحریک پاکستان کے ایک سرگرم رکن بنے تھے۔

اس ویب سیریز کی چوتھی اور پانچویں قسط میں تقسیم ہند اور تحریک پاکستان کے متعدد مناظر دکھائے گئے تھے، جن پر بعض شائقین نے تنقید کی تھی کہ مذکورہ مناظر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اب مہوش حیات نے مذکورہ مناظر اور ویب سیریز کی چوتھی اور پانچویں قسط کی ہدایت کاری کرنے والی شرمین عبید چنائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کو یادگار بنایا۔

Image Source: Instagram

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شرمین عبید چنائے کے ساتھ ’مس مارول‘ کے پریمیئر کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے تعریفی پوسٹ لکھی اور ویب سیریز میں پاکستان کو بہتر انداز میں دکھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مہوش حیات نے اپنی اس پوسٹ میں شرمین عبید چنائے کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ویب سیریز میں انہوں نے انتہائی شاندار طریقے سے کراچی کے مناظر دکھائے جنہیں لوگوں نے کراچی کے لیے پیار کا خط بھی قرار دیا تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ چوتھی اور پانچویں قسط کی شرمین عبید چنائے سے بہتر ہدایات کوئی نہیں دے سکتا تھا، انہوں نے ایمانداری کے ساتھ تمام چیزوں کو دکھایا اور تقسیم برصغیر کے مناظر تو لاکھوں لوگوں کے لیے حقیقت کی طرح ہی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے نے تقسیم ہند کے مناظر کو بہتر انداز میں فلمایا اور سیٹ پر کیمرا بند ہونے کے بعد ان کے آنسوں تک چھلک پڑے۔

مہوش حیات نے مذکورہ پوسٹ میں شرمین عبید چنائے کو بہترین فلم ساز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ حیرت انگیز ہدایت کارہ ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں مشہور ہیں وہ حقیقی ہیں، وہ ان سب تعریفوں پر پورا اترتی ہیں۔ انہوں نے فلم ساز کا عائشہ کے کردار کو بہتر انداز میں پیش کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے بھی دعائیں کیں۔

مزید پڑھیں:کیا اس بار مہوش حیات ‘ونڈر وومن’ کا کردار ادا کرینگی؟

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی ویب سیریز ‘مس مارول’ میں اپنی پُرکشش شخصیت اور آؤٹ کلاس پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اس ویب سیریز میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ‘ونڈر وومن’ میں بھی کاسٹ کیا جائے۔تاہم مہوش حیات نے مداحوں کی خواہش پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہش کا احترام کرے گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago