یہ تو سچ ہے کہ محبت میں گرفتار عاشق اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب رہتا ہے ، اس سے ملاقات کے بہانے ڈھونڈھتا ہے اور ملنے کے لئے ہر جتن کرنے کو تیار رہتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ محبت کے نشے میں عاشق کو کوئی مشکل مشکل نہیں لگتی جبھی تو کوئی محبت میں مبتلا ہوکر سمندر پار کرجاتا ہے تو کوئی محبت کا ثبوت دینے کے لیے اپنا ہی ہاتھ کاٹ بیٹھتا ہے۔
محبت کی یہ لازوال داستانیں تو برسوں سے کہانیوں، فلموں اور دڑاموں کی صورت میں سب ہی دیکھتے آرہے ہیں لیکن کیا کسی نے ایسی داستان سنی یا دیکھی ہے جس میں محبوب کو ملاقات کے چکر میں معشوقہ سے نکاح کرنا پڑگیا ہو۔
حال ہی میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان عاشق کو سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے، وہ ملنے گئے تھے محبوبہ سے اور نکاح کر آئے۔ اس نوجوان عاشق کو محبوبہ سے ملاقات کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ گاؤں والوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر فوری طور پر اس کا نکاح اس کی معشوقہ سے پڑھا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں والے اس نوجوان عاشق کے گرد گھیرا ڈالے بیٹھے ہیں جبکہ وہ سر پکڑے پریشان حال بیٹھا ہوا ہے۔ ویڈیو میں تھوڑی دیر بعد مولوی صاحب نوجوان کا نکاح اس کی محبوبہ سے پڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: محبوبہ سے ملنے کی خاطر برقع پہن کر جانے والا نوجوان پولیس حراست میں
نکاح کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں کسی صارف نے کہا کہ اس نوجوان کے ساتھ بہت اچھا ہوا، تو کوئی اس بیچارے عاشق سے ہمدرری کررہا ہے جبکہ بعض لوگ اس نوجوان کی پریشان حالی کا مذاق بھی اڑا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محبوبہ سے ملاقات کا ایک منفرد واقعہ میکسیکو میں پیش آیا تھا جس میں ایک شخص نے محبوبہ سے ملاقات کے لئے سرنگ کھود دی تھی۔ اس واقعے میں البرٹو نامی ایک شہری شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار تھا اور اس سے اپنی محبت خفیہ رکھنے کے لیے سرنگ بنائی تاکہ ملاقات میں آسانی ہو اور ان کے تعلق سے کوئی آگاہ بھی نہ ہوسکے۔ جبکہ خاتون کا شوہر سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا اور ایک اور روز اچانک وقت سے پہلے گھر آگیا، جہاں پہلے سے البرٹو موجود تھا جو خاتون کے شوہر کو دیکھ کر صوفے کے پیچھے سے غائب ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان نے محبت کی مثال قائم کر دی، بیوی کیلئے چاند پر پلاٹ
بعدازاں خاتون کے شوہر نے صوفے کے عقب میں دیکھا تو ایک گڑھا بنا ہوا تھا جب کہ وہ اس گڑھے میں اترا تو حیران رہ گیا کہ وہ گڑھا دراصل ایک سرنگ تھی جو البرٹو کے گھر تک جا رہی تھی۔ وہ سرنگ کے ذریعے اس کے گھر پہنچا اور البرٹو کی بیوی کو ساری داستان سنائی۔ جس پر دونوں کے مابین جھگڑا ہوا اور پولیس نے البرٹو کو گرفتار کرلیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…