پیر کے روز سعودی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق پلان جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی مقدس ترین مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دونوں مساجد سے متعلق پلان جاری کئے۔
سعودی خبررساں کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع دونوں مساجد میں اعتکاف اور اجتماعی طور پر افطار کرنے پر پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدر الرحمن بن السدیس کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے اہم پلان میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر وبائی مرض کورونا وائرس سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے زائرین اور نمازیوں کے مساجد میں آنے کے حوالے سے تمام تیاریوں کا مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دونوں مساجد میں آنے والے عمرہ زائرین کو اپنی اور دوسروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے، سوشل ڈسٹینسنگ اختیار کرنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ الرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مطاف کے صحن کا ایک حصہ عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا جبکہ مسجد الحرام میں 5 مصلے ہوں گے، مشرقی صحن میں بھی نماز کے لیے صفیں قائم کی جائیں گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیخ عبدرالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے مترجمین کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لیے حرم گائیڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اور 23 زبانوں میں مفتیان کرام کے سامنے زائرین کے سوالات پیش کریں گے یعنی (فتوی پیش) کئے جائیں گے اور پھر ان کے جواب کا خلاصہ زائر کی زبان میں بیان کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اس بار جمعتہ الوداع کا خطبہ سائن لینگوئجز میں بھی پیش کیا جائے گا۔ جس سے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کو کافی مدد فراہم ہوسکے گی۔
شیخ عبدالرحمان السدیس کے اعلان کے مطابق ایسے تمام افراد جو خصوصی صلاحیتیں رکھتے ہیں، ان کے لئے ناصرف نماز کے لئے مخصوصی جگہیں مختص کی جائیں گی بلکہ ان کے لئے خصوصی بیت الخلاء بھی بنائے جائیں گے، تاکہ انہیں عبادات میں کسی بھی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔
اعلامیہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی وہ افراد جو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں صرف اپنے ذاتی پانی اور کھجور سے روزہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس دوران سے افطاری یا کسی بھی اشیاء کے تبادے اور تقسیم پر پابندی ہوگی۔
اس ہی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ دونوں مساجد یا ان کے صحن میں کسی بھی قسم کے کھانے کی اشیاء کے ساتھ داخلہ ممنوع ہوگا، البتہ مساجد میں روزہ کھولنے والوں کو پیکٹ فراہم کیے جائیں گے اور یہ پیکٹ علیحدہ علیحدہ تمام افراد میں فراہم کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی اس بار رمضان المبارک میں آب زم زم کے کولر بھی دستیاب نہیں ہونگے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ آب زم زم بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ رمضان المبارک میں 10 ہزار سے زائد خادمین نمازیوں اور زائرین کی خدمات پر مامور ہوں گے۔
اعلان میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے تمام زائرین سے درخواست کی کورونا وائرس کی ویکسینیشن لازمی کروائیں، اس کی اسلام میں بالکل اجازت ہے۔
یاد رہے گزشتہ برس حکومت سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی ، بلکہ چند ہزار افراد کو انتہائی سخت ایس او پیز کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔ بعدازاں 7 ماہ کے وقفے کے بعد اکتوبر 2020 میں عمرہ کرنے پر پابندیاں جزوی طور پر ختم کردی گئیں تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…