اسلام آباد میں ملزم نے پولیس سے بچنے کیلئے بچوں کو یرغمال بنالیا

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے اہم کارروائی کی جس میں انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک مجرم کی بچوں کو یرغمال بنانے کی کوششش ناکام بنادی۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو بچوں کو بچایا جب کہ ملوث ملزم کو بھی جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ، مبینہ طور پر ایک شخص اسلام آباد کے باڑہ کہو کے علاقے میں ایک گھر میں گھس کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام (ایل ای اے) کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لئے دو معصوم بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا۔ اس صورتحال سے نمٹنے اور ملزم کو پکڑنے کے لئے اعلیٰ پولیس اہلکاروں کی سربراہی میں کامیاب آپریشن ہوا۔ پولیس نے اس مشتبہ شخص سے بچوں کو بازیاب کروایا اور اس شخص کو بھی گرفتار کرلیا۔

Image Source: Screengrab

اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس کارروائی پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ، جاری کردہ اس ویڈیو میں مشتبہ شخص کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے چہرے کو پولیس نے ڈھانپا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کارروائی میں یرغمال بننے والے بچوں کی عمر تین اور دو سال تھی جنہیں پولیس نے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، مشتبہ شخص نے فیض نامی ایک شخص پر فائرنگ کی جس کے نشان اس کے جسم پر موجود تھے۔

پولیس نے اس صورتحال پر علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایس پی حمزہ ہمایوں کی تعریف کی۔ ایس پی حمزہ ہمایوں نے بچوں کو کامیابی سے بچانے کے لئے آپریشن میں ذاتی طور پر حصؔہ لیا نہ بلکہ اس نے یرغمالی بچوں کو بھی بچایا۔ اسلام آباد پولیس نے اپنی ٹوئٹ میں اس صورتحال کو بہادری سے حل کرنے، یرغمال بچوں کو بحفاظت بچانے اور ملزم کو پکڑنے پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر اور ایس پی حمزہ ہمایوں کو تعریف پیش کی ۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن سلام ہے ہمارے ملک بہادر پولیس افسران کو جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ ایسے باہمت پولیس افسران کی قربانی اور بہادری قابل تحسین ہے اور ہمیں ان کی عزم ہمت کی داد دینی چاہیئے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں چار مسلح افراد نے پی ایس ایکس کی عمارت پر حملہ کیا لیکن پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ اس حملے میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایکس کی عمارت پر حملے کی کوشش کرنے والے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈز شہید بھی ہوئےتھے جن میں کانسٹیبل خلیل اور کانسٹیبل محمد رفیق وہ بہادر ہیرو تھے جنہوں نے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہوئے اس پرتشدد کارروائی کو ناکام بنایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔تاہم ،وزیراعظم عمران خان نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago