
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما میاں محمد نواز شریف جو اند دنوں علاج کی غرض سے برطانيہ میں مقیم ہیں وہیں سیاسی حوالوں سے بھی آج کل خبروں سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔ جہاں ایک جانب سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بظاہر اپنے بدترین سیاسی دور سے گزار رہے ہیں۔ وہ اور ان کا خاندان پے درپے مشکلات اور برے حالات کی زد میں ہے وہیں شریف خاندان کے گھر سے کافی عرصے بعد خوشیوں بھری ایک خبر سامنے آرہی ہے۔
پاکستان کے مشہور و معروف صحافی سہیل وڑائچ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جاریے ہیں۔ جنید صفدر سابق وزیر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ جنید صفدر طویل عرصے سے برطانیہ میں اپنی تعلیم کی غرض سے مقیم ہیں۔
بی بی سی کے لئے لکھے گئے اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے جہاں جنید صفدر کی شادی کے حوالے سء انکشاف کیا وہیں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے پارک لین فلیٹ میں سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بتایا کہ وہ ناصرف وہاں پر پارٹی سیاست کے حوالے سے متحرک ہیں بلکہ اپنے خاندانی معاملات بھی دیکھ رہے ہیں جس میں ان کا سب سے اہم ایجنڈا جنید صفدر کی شادی ہے۔

جہاں اس خبر سے پاکستان بھر میں کئی لڑکیوں کے دل ٹوٹے ہونگے وہیں سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال زیر گردش ہوگا کہ آخر وہ خوش قسمت ترین لڑکی کون ہے، واضح رہے جنید صفدر کا شمار پرکشش ترین نوجوانوں میں ہوتا ہے۔ البتہ لڑکی کے حوالے سے کالم نگار سہیل وڑائچ کا خیال ہے کہ وہ سابق سربراہ قومی احتساب بیورو کے گھر سے تعلق رکھتی ہیں۔ جو اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جنید صفدر کے لئے لڑکی کا انتخاب خود ان کے نانا میاں محمد نواز شریف نے کیا ہے۔

ایک جانب جہاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز پاکستان میں تمام تر سیاسی اور پارٹی کے معاملات دیکھ رہے ہیں وہیں دوسری جانب ایک اور سینئیر صحافی چودھری غلام حسین کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اس حوالے سے مکمل طور پر رابطے میں ہیں۔ جبکہ جنید صفدر کی شادی حوالے سے لڑکی کی بھی چودھری غلام حسین کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ گھر کسی اور کا نہیں بلکہ سابق سربراہ قومی احتساب بیورہ سیف الرحمن کا ہی گھر ہے۔
تاحال اب تک شریف خاندان کی جانب سے اس پورے واقعے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی رائے سامنے نہیں آئی ہے اگرچہ جنید صفدر کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو سال 2018 میں جنید صفدر اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب لندن میں ان کی پاکستان تحریک انصاف کے سپوٹروں کے ساتھ بدمزگی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ان کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
0 Comments