مریم نواز کی ریلی اور پولیس تصادم میں مشہور ٹک ٹاکر بھی گرفتار

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورہ کے دفاتر میں پیشی کے موقع پر پاکستان مسلم نواز اور پولیس کے درمیان ایک تصادم دیکھنے میں آیا، جس کے باعث نیب دفتر کے باہر پورا علاقہ میدان جنگ بند گیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان جو جب ایک مقررہ حدود سے آگے جانے پر روکا گیا تو لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد جواب میں پولیس نے بھی آنسو گیس کی شیلنگ اور جوابی پتھراؤ پھینکے۔ بعدازاں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو ملتوی کردیا جس کے بعد مریم نواز واپسی اپنے گھر چلی گئیں۔

اس واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے وہاں پر موجود پاکستان مسلم لیگ نواز کے کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا. جن میں ایک نام مشہور ٹک ٹاک اسٹار سعود بٹ کا بھی ہے جو مریم نواز کی ریلی میں بطور کارکن شریک ہوئے تھے۔ ان کی گرفتاری کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب آفس کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پاکستان مسلم لیگ نواز کے تمام گرفتار کارکنان کو آج پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا ،جن کو عدالت کی جانب سے تمام 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس معاملے دلچسپ بات اس وقت سامنے آئی جب آج پیش کئے گئے ملزمان میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار سعود بٹ بھی شامل تھے، جو گزشتہ روز بطور کارکن پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ریلی میں شریک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سعود بٹ کی گرفتاری کی بھی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں ان کی گرفتاری کے مناظر باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں جس میں پولیس اہلکار کی کمر، گردن اور کندھے پر کافی تھپڑوں کی بارش کرنے کے بعد انہیں پولیس وین میں ڈال دیتی ہے۔

لیکن معاملہ محض یہی پر آکر ہی اختتام پذیر نہ ہوا گرفتاری کے فورا ہی بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن اور مشہور ٹک ٹاکر سعود بٹ پولیس وین کے اندر اپنا ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مریم نواز کی ریلی کے ساتھ آئے تھے، ڈنڈے سوٹے بہت چلے ہیں، کوئی ٹینشن نہیں ۔ اللہ پاک مدد کرے گا۔

اس حوالے سے مزید جانئے: مینا گبینا کی آصف زرداری کے حق میں ٹوئیٹ، ٹوئیٹر پر شدید ردعمل

واضح رہے گزشتہ روز نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو نیب ِحکام نے خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے معاملے پر تفتیش کے لئے طالب کیا تھا تایم پیشی کے موقع پر پولیس اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان میں تصادم کی صورتحال ہونے کے بعد نیب حکام نے پیشی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد مریم نواز نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے بغیر چلی گئیں۔ یہ اس کیس کی تفتیش میں دوسری بار ہوا ہے کہ مریم نواز نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہوسکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago