
ذہنی دباؤ، مایوسی ،دل برداشتہ ہوکر اور دیگر مسائل سے تنگ آکر اپنے آپ کو ہلاک کر دینے کا عمل جسے عام الفاظ میں خودکشی کہتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوان نسل میں خودکشی تناسب تیزی سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ حالیہ ,,دنوں پاکستان میں پشاور کے علاقے تہکال میں، مشہور پاکستانی ٹِک ٹاک اسٹار شہزاد احمد نے اپنی شادی کی تجویز کو لڑکی کی جانب سے مسترد ہوجانے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔
شہزاد احمد صرف 20 سال کے تھے۔ ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر ان کے 3 ملین فالوورز تھے۔

اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ انہیں احمد کے بھائی سجاد کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے شکایت میں دعوی کیا ہے کہ ہفتے کے روز وہ اپنے بھائی کی تلاش کر رہے تھے لیکن وہ اپنے کمرے میں نہیں تھا۔
سجاد نے مزید کہا کہ جب وہ گھر کے دوسرے کمرے میں گئے تو دیکھا کہ ٹِک ٹوکر شہزاد احمد کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہے۔ احمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں پہنچتے ہی مردہ قرار دے دیا۔
بھائی سجاد نے شکایت میں بتایا ، “اسے ایک لڑکی سے پیار تھا لیکن اس کے والد نے بار بار شادی کی تجویز کو مسترد کردیا جس کے بعد شہزاد احمد واقعی افسردہ ہوا اور اس نے خودکشی کرلی۔” پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ ،شہزاد احمد نے ماضی میں بھی اپنی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ بچ گئے تھے ۔
دریں اثنا ، احمد کے ایک عامر نامی دوست نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک اسٹار ہے اور شہزاد احمد کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ عامر نے مزید بتایا کہ دو سال قبل ٹک ٹاکر شہزاد احمد کا ایک لڑکی سے رابطہ ہوا تھا جس نے اس کی پرستار (فین) ہونے کا دعوی کیا تھا۔ احمد کے دوست نے مزید بتایا کہ اس کے بعد دوستی پیدا ہوئی لیکن لڑکی صرف 16 سال کی ہے اور اسکول میں پڑھتی ہے۔
عامر نے یہ بھی دعوی کیا کہ ایک بار احمد نے پہلے بھی لڑکی کو اپنا رشتہ تجویز کیا تھا لیکن لڑکی کی عمر کی وجہ سے اسے فورا ٹھکرا دیا گیا تھا۔

لڑکی نے شہزاد احمد کو کہا کہ وہ دوبارہ بات نہیں کریں گے اور نہ ہی ملیں گے۔ جس پر شہزاد احمد نے پہلی بار خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی زندگی کو ختم کرنے کے لئے نیند کی 50 گولیاں کھا لیں۔ تاہم ، انھیں فوری طور پر اسپتال لے جاکر بچایا گیا۔
شہزاد احمد کے دوست نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد لڑکی کے ساتھ اس کا رشتہ کچھ عرصے کے لئے دوبارہ قائم ہوا تھا۔
عامر نے بتایا کہ شہزاد احمد نے بعد میں ایک بار پھر رشتے کی تجویز کی لیکن لڑکی نے ٹک ٹوکر شہزاد احمد کو پھر ٹھکرا دیا اور دوبارہ ملاقات نہ کرنے کو کہا جس پر اس نے خود کو پھانسی دے دی۔
دوست کے مطابق ، لڑکی کے اہل خانہ نے بھی اعتراض کیا تھا کہ احمد اپنا سارا وقت ٹک ٹوک پر لگا دیتا ہے۔ دریں اثنا ، شہزاد احمد نے 30 لاکھ پیروکاروں (فولورز) ہونے کے باوجود اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن “پھر بھی لڑکی کے والد نے اس کی تجویز سے انکار کردیا۔
“دوست عامر کا کہنا ہے کہ جب وہ اس لڑکی سے مل رہا تھا اور اسے مہنگے تحائف دے رہا تھا تو والدین کو کوئی اعتراض نہیں تھا لہذا لڑکی اور اس کے گھر والوں نے فطری طور پر شہزاد احمد کے احساسات سے کھیلا ہے۔
عامر نے مزید کہا ، احمد ایک آن لائن اسٹور میں اس کا شئیر تھے اور اچھی خاصی رقم کما رہا تھا۔ افسوس کی بات ہے ، اس نوجوان لڑکے کو یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑا کیونکہ اس کی شادی کی تجویز مسترد کردی گئی تھی۔
Story Courtesy: Express Tribune
0 Comments