مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تصاویر وائرل

پاکستانی ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں ان کو ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان بھی دلہن سے پیچھے نہیں انہوں نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جچ رہے ہیں۔ تقریب کے دوران دولہا نے اپنے دوستوں کو نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔

Image Source: Instagram

شادی کے اس تقریب میں شوبز انڈسٹری سے فیصل قریشی، تارا محمود سمیت کئی دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ووکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

Image Source: Instagram

دولہا کی جانب سے پہلے انسٹا پر ایک اسٹوری 7 فروری کو شیئر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کو بتایا کہ وہ اپنے نکاح کی تقریب کو انسٹاگرام پر لائیو دکھائیں گے۔

انہوں نے دوستوں اور رشتے داروں کو کہا کہ جو لوگ ان کے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے، وہ ان کے نکاح کو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram


مریم انصاری اور اویس خان کےجوڑے کو مداح بھی بہت پسند کر رہے ہیں اور نئی زندگی کے آغاز پر ان کے لئےنیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسڑی کی خوبصورت اداکارہ مریم انصاری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور ریڈیو چینل ریڈیو ایکٹیو 96 پر آر جے رہیں پھر انہوں نے ایکٹینگ کے شعبے میں قدم رکھا اور بطور اداکارہ ڈرامہ سیریل “اگر تم ناہوتے” سے کیا۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم “رومیو ویڈز ہیر” میں مرکزی کردار ادا کیا اور بےحد مقبولیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ مریم انصاری جن میں دل ِبرباد، چادر ، بنٹی آئی لویو ،دل کا دروازہ، ایک پل، شناخت، اگر تم نہ ہوتے، سسرال میرا، تکبر اور ماجائے سریلز میں کام کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن ہیں۔ علی انصاری آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “چھلاوا” میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago