Categories: Uncategorized

امریکی خاتون نے ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی دیکھ کر اسلام قبول کرلیا

ہم وقتا فوقتا اسلام قبول کرنے والے لوگوں کی خوبصورت کہانیاں سنتے رہتے ہیں، اس سے جہاں ایک مسلمان کے ایمان کو تقویت ملتی ہے وہیں ایک قلبی سکون بھی میسر ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت کہانی اب سامنے آئی ہے امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک 60 سالہ خاتون کی جنہوں نے مشہور ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کی 60 سالہ رہائشی، جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام خدیجہ رکھا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی اناڈولو سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نیٹ فلکس پر کچھ سیزن تلاش کررہیں تھیں تو اچانک انہیں ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی نظر آیا۔ لہذا انہوں نے وہاں پھر اس سیزن کے بارے میں تفصیلات پڑھیں، تو انہیں اس میں دلچسپی پیدا ہوئی اور پھر انہوں نے اس سیزن کو دیکھنا شروع کردیا۔

Image Source: Anadolu Agency

امریکی خاتون نومسلم خاتون خدیجہ کے مطابق ابھی انہوں نے ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی کی چند اقساط ہی دیکھی تھیں کہ ان کے دل میں اسلام کو لیکر دلچسپی پیدا ہوجاتی ہے، کیونکہ یہ ایک تاریخی واقعات کا سیزن ہے اور انہیں اس کے حوالے سے کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔

ارتغرل غازی کے کردار محی الدین اعرابی کے مکالمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا تھا کہ ان جملوں نے ان کی زندگی کو ایک نیا مطلب دیا۔ ان کے ادا کئے گئے الفاظ کو وہ بےحد سوچا کرتی تھیں اور کبھی کبھی تو اس پر زاروقطار رویا بھی کرتی تھیں۔

ساتھ سالہ امریکی خاتون خدیجہ نے بتایا کہ انہوں مشہور ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی کی تمام اقساط کو تقریباً 4 بار دیکھا اور اب پانچویں بار دیکھ رہیں ہیں، ان کے مطابق اس ڈرامہ سریز ان کی زندگی میں اسلام کی پہچان کروانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

Image Source: Twitter

خدیجہ نے اپنی زندگی متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نئی تاریخ کو سیکھنا اور پڑھنا پسند کرتی ہوں، مجھے مذہب کے بارے میں معلوم تھا، میں جانتی تھی، لہٰذا میں نے اس میں مزید تلاش کرنے کی کوشش کی۔

نومسلم 60 سالہ خدیجہ کے مطابق تاریخی واقعات میں ہمیشہ ان کی دلچسپی رہی ہے، اور اس ہی دلچسپی نے انہیں ارتغرل غازی سے جوڑا، جس کے بعد ارتغرل غازی سے وہ اسلام کو پہچان گئیں۔ اگرچے پہلے وہ ایک باپٹسٹ مسیح تھیں، تاہم اب ان کے ذہن میں موجود تمام سوالات کے جوابات انہیں مل چکے ہیں اور اب وہ بےحد اسلام کے قریب ہوچکی ہیں۔

خدیجہ نے اپنے اسلام قبول کرنے کے پورے واقعے کو بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کے بعد انگریزی زبان میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو پڑھنا شروع کیا، جس سے انہیں تمام سوالات کے جوابات مل گئے، لہذا اس کے بعد پھر انہوں نے اپنے علاقے میں مسجد کی تلاش شروع، جہاں وہ گئیں، تو عبادت کرنے والے تمام لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہے گئے، انہوں نے وہاں اپنی خواہش کا اظہار کیا اور اس ہی دن اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے والی خدیجہ کے مطابق انہوں نے جوں ہی اسلام قبول کیا اور اس بات کا اعلان کیا، تو انہیں اپنے قریبی دوستوں کی جانب سے ایک غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، ان کے دوستوں کی رائے تھی کہ ان کی برین واشنگ کی گئی ہے۔ چنانچہ ان کا ماننا ہے کہ اس معاملے کو لیکر وہ اب کسی سے بھی بات نہیں کرتی ہیں اور نہ ہی کسی کے معاملے میں مداخلت کرتی ہیں، لہذا کسی اور کو بھی ان کے معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے خدیجہ 6 بچوں کی ماں ہیں، ان کے مطابق وہ ترکش ڈرامہ سریز دیکھا کرتی تھیں لیکن پھر اچانک انہوں نے ترکش ڈرامہ سریز دیکھنا چھوڑ دی، تاہم ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ مسلمان ہوچکی ہیں۔ اگرچے ان کے دیگر بچوں کو بھی شاید یہ بات معلوم تھی، لیکن انہوں نے کبھی ان سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے مشہور و معروف کینڈین خاتون اور ٹریولر روزی گیبریل نے سال 2018 میں پاکستان کا ٹور کیا تھا، جہاں وہ مسلمان کے طور ، طریقوں اور اسلامی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئیں تھیں اور انہوں نے پھر اسلام قبول کرلیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

مشہور سیاسی شخصیات جن کی فضائی حادثات میں موت ہوئی۔

فضائی حادثوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی فضائی سفر کی ہے۔         یاد…

4 hours ago

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

4 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

6 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

1 week ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 weeks ago