پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک بہت ہی خوبصورت ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ مریم انصاری ہیں جو اپنی اداکاری کے ساتھ اپنی فٹنس کے لیے بھی کافی مشہور ہیں مریم نے کئی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ وہ ایک مشہور گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان کے بھائی علی انصاری ایک بہترین اداکار ہیں ا اور مشہور اداکارہ صبور علی کے شوہر بھی ہیں
اداکارہ مریم انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ حمل کے دوران کھینچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد تنقید کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوگئی تھی
اداکارہ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اُمید سے ہونے کی خبر دی تھی اور ساتھ ہی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ جب مریم انصاری نے فوٹو شوٹ کروایا تھا اس وقت وہ چھ ماہ کی حاملہ تھی‘۔
اپنے حمل کے دنوں کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر ایک بار پھر اداکارہ مریم انصاری نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی منفی باتوں کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت بے حد متاثر ہوئی تھی، لوگوں نے کہا کہ میں مسلمان نہیں ہوں۔‘
میرے حمل کے فوٹوشوٹ کو بہت بُرا سمجھا گا جسے میں مسلمان نہیں ہوں، لوگوں نے کہا کہ یہ تو انگریزوں کا کلچر ہے، جس پر میں نے کہا کہ کیوں پاکستانیوں کے بچے نہیں ہوتے کیا؟مسلمان خواتین حاملہ نہیں ہوتیں کیا؟
انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش ایک عام سی بات ہے اور وہ حمل کی تصاویر ان کی اسی خوشی کی عکاسی تھی۔ لیکن لوگوں کے منفی تبصروں نے اس خوشی کی خبر افسوسناک کیفیت میں بدل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے فوٹوشوٹ پر صرف منفی باتیں ہی نہیں ہوئیں بلکہ بہت سارے فینز نے مجھے مبارک باد بھی دی۔ لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ کچھ لوگوں نے میر ی اتنی بڑی خوشی کو دکھ کا باعث بنا دیاجس کی وجہ سے مجھے اپنا انسٹاگرام ڈی ایکٹیویٹ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کب سے حاملہ ہونا بدتمیزی، بے غیرتی اور بے حیائی ہوگئی ہے، آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، اس میں شرم محسوس کرنے والی کیا بات ہے؟
حمل ایک عام بات ہے اور اسے ممنوع نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ مریم انصاری نے فروری 2021 میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے شادی کی تھی کہ اویس خان معروف کرکٹر معین کے صاحب زادے ہیں اس سے پہلے دونوں نے دسمبر2020 میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔
واضح رہے کہ مریم انصاری نے 6 جولائی 2023 کو انسٹاگرام پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 4 جولائی کو ہوئی جس کا نام انہوں نے امایا خان رکھا ہے۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…