طارق جمیل اور ذاکر نائیک کا اندازِ گفتگو نقل کرنیوالے نوجوان کی ویڈیو وائرل

معروف مذہبی اسکالرز مولاناطارق جمیل اور ذاکر نائیک کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دونوں کی ہزاروں ویڈیوز اور تقاریر انٹرنیٹ پر موجود ہیں جبھی ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ان دونوں کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا طرز بیان اور انداز ِ گفتگو دلوں کو گرما جاتا ہے۔ دونوں کمال کا حافظہ رکھنے کیساتھ عمومی طور پر ہمہ وقت چہرے پر ایک خوبصورت اور دل آویز مسکراہٹ بھی سجائے رکھتے ہیں۔ تاہم، ان کے چاہنے والوں میں سے کراچی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ایسا بھی جو ان دونوں شخصیات کا اندازِ گفتگو اپناتے ہوئے ان کی طرح آواز بھی نکالتا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف اسکالرز کی آواز نکالنے اور ان کا اندازِ گفتگو اپنانے والے اس نوجوان کے وائرل ہونیوالے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان کے کہنے پر پہلے یہ نوجوان مہارت سے مولانا طارق جمیل کا انداز اپناتا ہے اور پھر دوبارہ میزبان کی فرمائش پر فوری ذاکر نائیک کے انداز  میں گفتگو شروع کردیتا ہے۔

تاہم،اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ جہاں بہت سے لوگ مہارت سے نقل اتارنے پر نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ٹیلینٹ کو سراہا رہے ہیں وہیں مذہبی اسکالرز کا مذاق بنانے پر صارفین کی جانب سے نوجوان پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بری بات ہے علماء کا مذاق نہیں اُڑانا چاہیے۔جبکہ ایک نے لکھا کہ یہ انتہائی بےشرمی کی بات ہے۔

Image Source: Screengrab

اس سے قبل سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کا ایک ہم شکل بھی سامنے آچکا ہے۔یہ ہم شکل ان سے اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ اسے دیکھ کر خود مولانا طارق جمیل بھی حیران رہ گئے۔ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہوئی ،جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے روبرو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنے ہم شکل کو دیکھتے ہوئے مولانا طارق جمیل کافی حیران نظر آئے جبکہ اُن کا ہم شکل اس دوران صرف مسکراتا رہا۔ اس کی ناک، چہرے کا نقشہ، آنکھیں ، داڑھی حتیٰ کہ ڈریسنگ بھی بالکل مولانا طارق جمیل جیسی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کیا تھا۔ اس ویڈیو کے علاوہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ان کی تصویروں کو دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی نہیں پہچان سکتا کہ ان دونوں میں سے اصل مولانا طارق جمیل کون ہے؟ کیونکہ مشابہہ شخص ہو بہو اُن جیسا ہی لگ رہا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل کے علم وفصاحت سے بھرپور لیکچرز تاجروں سے لے کر منسٹروں ، اداکاروں اور کھیلوں کی مشہور شخصیات تک کو متاثر کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوئے ہیں اور مختلف شعبۂ زندگی کی مشہور شخصیات اب ان کے ساتھ تبلیغ اسلام میں شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ ان شخصیات میں سرفہرست نام مرحوم جنید جمشید کا بھی ہے جن کی پہچان گلوکار سے بدل کر مبلغ اور نعت خواں کی ہوگئی تھی۔

Story Courtesy: Diva Magazine

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

3 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

3 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 weeks ago