وائرل ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں،قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ملک ریاض

اداکارہ عظمی خان اور ان کی بہن ہما خان کے گھر میں تشدد اور ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیوز پر پاکستان کے مشہور و معروف بزنس مین ملک ریاض نے سرے سے تمام معاملے سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کو معاملے سے نہ جوڑا جائے، عثمان ملک میرا بھانجا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے، وائرل شدہ ویڈیوز پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ میں انتہائی حیرت زدہ ہوں کہ مجھے محض بدنام کرنے کے لیے یہ ایک انتہائی گری ہوئی اور چھوٹی حرکت ہے۔ مجھے ایسے معاملے سے جوڑا جارہا ہے جس سے میرا کوئی لینا اور دینا ہی نہیں ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس جھوٹے اور گھٹیا معاملے سے اب مجھے کسی نے بھی جوڑنے کی کوشش کی تو وہ ان سب لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ کئی دن سے انٹرنیٹ پر کچھ ویڈیوز وائرل تھیں جن میں دیکھا گیا تھا کہ دو خواتین کو ان کے گھر میں تشدد اور حراساں کیا جارہا ہے۔ جبکہ تشدد کرنے والی بھی خواتین تھیں البتہ ان کے ساتھ کئی گارڈز بھی موجود تھے۔ بعدازاں یہ بات کھل سامنے آئی کہ نہ مارنے والے عام لوگ تھے اور نا ہی مار کھانے والے۔ تشدد اورہراساں ہونے والی خواتین میں شہور اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان شامل تھیں۔

اس واقعہ نے مزید اس وقت اور زور پکڑا جب عظمی خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے الزام عائد کئے کہ تشدد کرنے والی خواتین مشہور بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں(امبرین ملک اور پشیمانہ ملک) ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں سے جنگ کی ہے اب وہ یا جیتیں گی یا قتل کردی جائیں گی لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ جبکہ پولیس سے درخواست بھی کی کہ ان کا میڈیکل کروایا جائے اس سے قبل ان کے زخم بہتری کی طرف چلے جائیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago