پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی وسماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کی اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ پہلی عید کی تصویر وائرل ہوگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی پہلی عید کی تصویر شیئر کی۔ عید الفطر کے لیے ملالہ نے پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر گہرے رنگ کی قمیض شلوار میں پُرکشش لگے۔
ملالہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دی۔ دوسری جانب ملالہ کے شوہر عصر ملک نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ اور اپنی تصویر شیئر کرکے عید مبارک کہا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعوی عرب اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ملالہ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تو سوشل میڈیا پر اس خبر پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ جہاں بہت سے لوگوں نے جوڑے کو مبارکباد دی وہیں کئی لوگوں نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کیونکہ اُنہوں نے ماضی میں شادی کے بارے میں کچھ غیر مناسب تبصرے کیے تھے۔
لیکن پھر انہوں نے ماضی میں دئیے گئے اپنے شادی سے متعلق بیان کی وضاحت کے لئے برطانوی جریدے ووگ میں ایک اور تفصیلی مضمون لکھا تھا، جس میں انہوں نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں کُھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ عصر میں، انہیں ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے۔
ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے جنرل منیجر آپریشنز ہیں۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا اور اس سے پہلے وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آپریشنل منیجر تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئرز منیجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ان کا شمارپی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…