میں لال والی پیتا ہوں، مفتی عبدالقوی نے پسندیدہ مشروب بتادی

اسلامی معاشرے میں علماء کی حیثیت اور ان کے منصب کی اپنی ایک اپنی الگ اہمیت اور احترام ہوتا ہے، امت کی رہنمائی اور اصلاح کی زندگی کا اولین مقصد ہوتا ہے، انہیں معاشرے کا سب سے ذمہ دار شہری تصور کیا جاتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کچھ نام نہاد علماء نے گویا اس منصب کے تقدس اور عزت کو بری طرح متاثر کرکے رکھا دیا، انہی چند لوگوں میں ایک نام مفتی عبدالقوی کا ہے، جنہوں نے بظاہر اب تمام حدوں کو پار کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپ نے پچھلے کچھ برسوں میں سوشل میڈیا پر مشہور عالم دین مفتی عبدالقوی کی کئی متنازعہ ویڈیوز اور کلپس دیکھیں ہوں گی، جن پر بعد میں مفتی عبدالقوی کسی نہ کسی بہانے بنا کر بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور عموماً کامیاب بھی ہوئے ہیں تاہم گزشتہ روز انہی متنازعہ ویڈیوز میں ایک اور ویڈیو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے ناصرف انٹرنیٹ صارفین کو چونکنے پر مجبور کردیا ہے بلکہ یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اس بار کونسا نیا بہانا بنائیں گے۔

Image Source: Facebook

مرحوم سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی متنازعہ ویڈیوز اور پھر ان کے قتل کی تفتیش اور تحقیقات کا حصہ بننے والے مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کا نام کسی تنازعہ میں آنا اب کوئی انوکھی بات نہیں رہی ہے، وہ اپنے بیانات اور اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے اکثر وبیشتر زیر بحث رہتے ہیں، کچھ عرصہ قبل ان کا شراب سے تعلق بیان، جس میں انہوں نے “الکوحل” کو حال قرار دیا تھا، جس پر انہیں ناصرف تمام مذہبی حلقوں بلکہ عام عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شراب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی موقف اختیار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ تمام مشروبات حلال ہیں، جن میں تقریباً 40 فیصد تک الکوحل کا استعمال ہوتا پے۔ یہی نہیں انہوں نے ایک موقع پر مزید کہا کہ ان کے مطابق اگر کسی مشروب میں 100 فیصد بھی الکوحل ہے تو وہ بھی حلال ہے۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مفتی عبدالقوی پھر اپنے بیانات پر قائم نہیں رہتے ہیں اور اپنے دیئے گئے تمام متنازعہ بیانات سے بھاگنے یا راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اب کی بار بھی کیا ایسا ہی ہوگا؟ کیوں حالیہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کس طرح فحش اور نازیباں اور اپنی تمام حرام سرگرمیوں کے حوالے سے کھلم کھلا گفتگو کررہے ہیں۔

اس متعلقہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کہیں بیٹھیے ہوئے ہیں اور کھانا کھارہے ہیں، جہاں ایک خاتون یعنی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنی کچھ سہیلیاں کے ساتھ وہاں موجود ہیں، جبکہ مفتی عبدالقوی بےخبر ہیں کہ ان کا اصل چہرہ دیکھانے کے لئے حریم شاہ ان کی خفیہ طور ویڈیو بھی بنا رہی ہیں۔ دوران گفتگو حریم کے ساتھ موجود ان کی دوست نے مفتی عبدالقوی سے ان کی پسندیدہ شراب کے حوالے پوچھا تو انہوں جواب میں کہا کہ انہیں لال والی شراب پسند ہے۔

یہی نہیں اس گفتگو میں ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ مفتی صاحب کا آپ پارٹی میں اپنی گرل فرینڈ کو بھی لیکر آئیں گے؟ تو اس پر وہ بغیر کسی شرم کے جواب دیتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ایک گرل فرینڈ نہیں ہے، خواتین مفتی عبدالقوی کے ساتھ ہونے پر مرتی ہیں۔

اس موجودہ اور ماضی کی ویڈیوز نے لوگوں کو ناصرف حیران کرکے رکھ دیا بلکہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر یہ کیسے مفتی ہیں؟ کیا انہیں مفتی کہنا بھی درست ہے یا نہیں؟ کوئی ان سے سوال کیوں نہیں کرتا کہ آخر وہ یہ سب کیوں کررہے ہیں، کیا انہیں خیال نہیں کہ سب نے ایک روز خدا کے پاس پلٹنا ہے۔

واضح رہے ان ویڈیوز کے آنے سے قبل سوشل میڈیا پر کل سے کچھ ویڈیوز وائرل ہیں، جس میں دیکھا گیا کہ مشہور ٹک ٹاکر حریم مفتی عبدالقوی کو چہرے پر ایک زور دار تھپڑ مارتی ہیں۔ بعدازاں وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ نازیبا گفتگو کررہے تھا، جس کی ویڈیوز بنی ہوئی ہے، لہذا صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر تھپڑ دے مارا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago