ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ سپر اسٹارہریتک روشن کی سعودی عرب میں ‘ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ میں ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔سعودی عرب میں ہونے والے 10 روزہ ‘ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ اختتام پزیر ہوا، جس میں دنیا بھر سے شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے بھی شرکت جبکہ اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہریتک روشن سے ملاقات ہوئی۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹارز ایک ٹیبل پر موجود ہیں اور محو گفتگو ہیں۔دونوں سپر اسٹارز کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور مداحوں نے اس پر لاتعداد تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کاجول، سونم کپور سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی ہے، یکم دسمبر سے جاری فیسٹول کل 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے شہریار منور کی پہلی ہدایت کردہ مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ پر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔مختصر دورانیے کی اس فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد کی ازدواجی زندگی کے رشتے کو انتہائی پیچیدہ دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ماہرہ خان ایک ہاؤس وائف شہرزاد جبکہ زاہد احمد، ان کے شوہر اکبر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مذکورہ فلم میں شادی کے بعد خواتین میں ڈپریشن کے مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان شادی کے بعد اپنے شوہر سے کم توجہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔اس فلم کی منفرد کہانی کے باعث شائقین نے اس کو کافی پسند کیا اور اس فلم نے پڑوسی ملک میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں فلم ‘بول’ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا۔دیگر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔ماہرہ پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں جنہوں نے بالی ووڈ کے بادشاہ کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی خوبصورتی اور اداکاری سے بارڈر کے دونوں جانب کے لوگوں کو دیوانہ بنادیا۔بلاشبہ ’رئیس‘ماہرہ خان کے کیریئر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور اس فلم نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی

مزید برآں، بہترین اداکاری کے ساتھ ماہرہ خوبصورتی میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔ حالیہ دنوں میں ان کو ایشیا کی سب سے زیادہ پرکشش خواتین کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔معروف برطانوی شوبز اخبار نے ایشیا کی 50 سب سے زیادہ پر کشش خواتین کی فہرست جاری کی جس میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایشیا کی سب سے زیادہ پرکشش خاتون ہی، دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکارہ ثانیا ارانی اور تیسرا پر اداکارہ دھرشتی دھمی ہیں جبکہ دسواں نمبر ماہرہ خان کا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago