کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سچ کچھ جائز ہے۔ ایسا ہی کچھ لاہور میں ہوا جب دو بچوں کی ماں نے اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کردیا تاکہ ان کے راستے کی دیوار ہٹ جائے اور وہ شادی کر سکیں۔
ملزمہ عابدہ اور مقتول شوہر کی شادی کو 12 سال بیت گئے تھے اور ان کے دو بیٹے تھے جن کی عمریں 11 اور 7 سال ہیں۔ ملزمہ نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ ملزمہ کے اپنے عاشق فیصل سے 4 سال سے ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم فیصل بھی شادی شدہ ہے جس کی پہلی شادی ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے دوسری شادی کی۔ دوسری شادی سے ملزم فیصل کا ایک دو سال کا بیٹا ہے۔
ملزمہ عابدہ نے بتایا کہ اس کے آشنا فیصل نےاس پر زور دیا کہ وہ اپنے شوہر سے خلع حاصل کر لے۔ تاہم وہ ایسا کرنے سے قاصر تھی کیونکہ اس کے اپنے شوہر کےساتھ اچھے تعلقات تھے اور خلع لینے کا کوئی جواز نہ تھا۔ ملزم فیصل دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے ملزمہ عابدہ کو یقین دلایا کہ وہ عابدہ کو حاصل کرنے کے لیے موقع ملتے ہی اس کے شوہر کو قتل کر دے گا۔
ملزمہ نے مزید بتایا کہ جس دن ملزم فیصل نے اس کے شوہر کو قتل کیا اس دن ملزم نے اس سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ سو رہی تھی اورکمرے کا دروازہ کھلا ہواتھا۔ اس دوران ملزم گھر میں داخل ہوا، اس نے موبائل فون کا ٹارچ جلایا، اور بستر پر سوئے اس کے شوہر پر گولی چلائی اور بھاگ گیا۔
ملزمان اس وقت مناوان پولیس اسٹیشن کی تحویل میں ہیں اور ان سے مزید پوشھ گچھ جاری ہے۔
عابدہ اور فیصل کے مابین تعلقات کیسے استوار ہوئے؟
فیصل نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ وہ عابدہ سے اس کے گھر پرکبھی اکیلے، کبھی اس کے شوہر کے سامنے اور کبھی اس کے سسر کے سامنے ملا کرتا تھا۔ جب بھی عابدہ کو کوئی مشکل پیش آتی تو وہ اس سے رابطہ کرتی تھی اور معاملے پر بات چیت کرتی تھی۔
ملزم فیصل نے مزید بتایا کہ اس کو عابدہ نے بتایا تھا کہ اس کا شوہر رات 11 بجے تک سو جاتاہے ۔جس پر ملزم فیصل نے منصوبہ بنایا کہ وہ عابدہ کے شوہر کو اس وقت قتل کرے گا جب وہ سو رہاہو گا۔
تفتیشی افسر مختار علوی نے اردو پوائنٹ کو بتایا کہ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو وہاں پولیس کوکچھ ایسے اشارے ملے جس سے پولیس کا شک مقتول کی بیوی پر گیا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمہ عابدہ کو زیر مشاہدہ رکھا جس پر پولیس کو ملزمہ عابدہ اور اس کے آشنا فیصل کے مابین تعلقات کا انکشادف ہوا۔
واضح رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے آشنا کی مدد سے اپنے بھائی کو قتل کیا اور قہقے لگاتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بنائی۔ اس سے قبل سوات میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کو اس وقت گوی مار کر قتل کر دیا جب اس نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
Story Courtesy: Urdu Point
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…