لوگوں کی جمع پونجی لٹ گئی لیکن خاتون پراثر نہ پڑا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ، جس نے عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دوکانوں میں موجود کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ جبکہ آتشزدگی کے اس افسوس ناک واقعے کے دوران ایک خاتون تفریحی انداز میں ان مناظر کی تصویر کشی کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں دکاندار موقع پر پہنچ گئے۔ بے قابو ہوتی آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے اذانیں دینا شروع کردیں لیکن بے قابو آگ کے شعالوں نے کروڑوں کی مالیت کا سامان اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اور دھوئیں کے کالے بادل عمارت کے چاروں اطراف میں چھا گئے جبکہ عمارت میں پھنسے ہوئے لوگ مدد کے لئے چیختے رہے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بعد میں باحفاظت نکال لیا۔ حفیظ سینٹر میں لگنے والی اس آگ پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے کئی گھنٹوں کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

اس خوفناک آگ نے تاجروں کی جمع پونجی جلا ڈالی اور دکاندار اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے اثاثے جلتے دیکھتے رہے ، اس واقعے میں ہر تاجر پریشان اور ہر آنکھیں آشکبار تھی ۔ تاہم اس ناگوار صورتحال کے دوران ایک خاتون کو آتشزدگی سے بےنیاز ، آگ لگنے سے بجھنے تک کے تمام مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور تصاویر کھینچتے ہوئے دیکھا گیا۔ افسوس کے جب تاجر اپنے زندگی بھر کی جمع پونجی کے نقصان پر آنسو بہا رہے تھے تو خاتون مختلف مناظر میں اپنی تصاویر لینے میں مصروف تھیں۔

Image Source: Facebook
Image Source: Facebook

ایک طرف بھیانک آگ جس نے کئی لوگوں کا روزگار چھین لیا وہیں جائے وقوع پر موجود خاتون کا تفریحی انداز سے تصویریں لینا اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردینا افسوسناک امر ہے۔ خاتون کی اس پوسٹ کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر یہ خاتون ہمدردی نہیں کرسکتیں تو لوگوں کے جذبات مجروح نہ کریں جب کہ بعض صارفین نے تو خاتون کی اس حرکت کو شرمناک قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے اتنے سخت ردعمل کے بعد خاتون نے لوگوں سے اپنے غیر سنجیدہ روئیےپر معذرت کرلی۔

Image Source: Facebook

اس حوالے سے یہ واضح رہے کہ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ لاکھوں مالیت کی بہت سی الیکٹرانک اشیاء آگ کے شعلوں سے تباہ ہوگئیں ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ سال پہلے ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں صدر کے علاقے میں بھی پیش آچکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago