لائیو شو میں حسن نثار کے روئیے پر سوشل میڈیا صارفین مایوس

نجی ٹی وی چینل پر “رپورٹ کارڈ” کے نام سے نشر ہونے والا پروگرام یوں تو پاکستان میں بھر میں اپنے منفرد فارمیٹ کی وجہ سے کافی مقبول ہے، البتہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی شو میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب پینل میں شامل معروف صحافی اور تجزیہ نگار حسن نثار اور خواتین تجزیہ نگار ریما عمر کے مابین کسی بات کو لیکر نوک جھونک ہوئی، جس کے جواب میں حسن نثار نے انتہائی سخت لہجے اور چیخ چلا کر بات کی۔ جس پر اب سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے حسن نثار پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی حسن نثار اور تجزیہ نگار ریما عمر نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں بطور مہمان مدعو تھے، جہاں دونوں کے بیچ کسی موضوع پر بحث جاری تھی کہ اچانک حسن نثار کی جانب سے بحث سخت لہجے اور چیخ و پکار تک جاپہنچی۔

ریما عمر کے حوالے سے بات کی جائے تو ریما عمر ایک تجزیہ کار اور ایک کالم نگار ہیں، جبکہ اس کے ساتھ وہ مختلف نیوز چینل پر ہونے والے کرنٹ افئیر اور ٹاک شوز میں اپنی قانونی اور سیاسی معاملات پر ماہرانہ رائے پیش کرتیں۔ ریما عمر کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ سنجیدہ اور دھیمے مزاج سے بات کرتیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر اپنا ایک نام بنایا ہے اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی موضوعات پر تجزیہ کے لئے مدعو کیا جاتا ہے البتہ گزشتہ روز ہونے والی تکرار ایک انتہائی خراب نہج تک جاپہنچی اور سخت لہجے لائیو شو میں استعمال ہوئے۔

معاملا کچھ یوں شروع ہوا کہ تجزیہ کار حسن نثار نے ایک موضوع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاست ایک کاروبار ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے ریما عمر نے سوال کیا کس ملک کی سیاست میں پیسہ حصہ نہیں ہے۔ البتہ ابھی ریما عمر کا جواب مکمل نہیں ہوا تھا کہ کالم نگار حسن نثار نے جواب میں مداخلت کی اور انتہائی ناشائستہ رويہ اختیار کیا اور سخت انداز میں بات کی۔

اگرچہ تجزیہ نگار حسن نثار کا صحافت میں ایک بڑا نام ہے، وہ ایک معتبر مقام رکھتے ہیں، یقیناً ان کا تجربہ اور ان کی قابلیت کئی نئے صحافیوں سے زیادہ ہے تاہم اس قسم کا روائیہ اور برتاؤ انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کئی شوز میں حصہ لیا ہے لیکن ان سے ایسے مزاج اور ایسی تکرار وہ بھی ناصرف ایک جونئیر صحافی اور ایک خاتون سے کرنا نہ ہی انہیں زیب دیتا اور نہ ہی کسی کو ان سے ایسی کوئی امید تھی.

اس کے برعکس اگر تجزیہ کار ریما عمر کی بات کی جائے تو انہوں نے اس موقع پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ناصرف اپنے سینئیر صحافی حسن نثار کی کسی بات کا براہ راست نہ جواب دیا اور نہ ہی ان کی جانب سے اختیار کئے گئے سخت لہجے پر کوئی ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے غصے میں دیئے گئے تمام جوابات پر خاموشی کا اظہار کیا۔

یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس واقع کی ویڈیوز وائرل ہے، صارفین کی جانب سے خاتون صحافی ریما عمر کے اس روئیے کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف صارفین تجزیہ نگار حسن نثار کو ناصرف تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں بلکہ اس پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کے ٹی وی ٹاک شوز میں تکرار، نازیبا الفاظ، سخت جملوں کا تبادلہ کوئی نہیں بات نہیں ہے، یہ ہم ایک طویل عرصے سے دیکھتے آرہے ہیں، افسوس کے ساتھ یہ چیز ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔ لیکن سینئیر صحافیوں ہو، یا سینئیر سیاست دان ایسے چیزیں نہ ہی انہیں زیب دیتی ہیں اور نہ ہی قد اور شان کے مطابق ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

6 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago