بُلبل پاکستان نیرہ نور کراچی میں انتقال کر گئیں،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کا اظہار افسوس

پاکستان کی لیجینڈ گلوکارہ نیرہ نور کراچی میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ کراچی میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

نیرہ نور نے لاتعداد مشہور غزلیں، ملی نغمے اور فلمی گیتوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور ان کی منفرد آواز پاکستانی موسیقی کی پہچان بنی. وہ 3 نومبر 1950 کو بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

Image Source: File

ابتدائی دنوں میں بیگم اختر اور کانن دیوی کی گلوکاری کا ان پر اثر تھا اور جب ریڈیو پاکستان کے لیے گلوکاری کی تو نیرہ نور اس وقت نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی طالبہ تھیں۔ نیرہ نور نے فیض احمد فیض کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اپنی گلوکاری کے لیے ہمیشہ نہایت خوبصورت شاعری کا انتخاب کیا۔

Image Source: File

ان کے انتقال پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اظہار  افسوس کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر اعظم نے لکھا کہ نیرہ نور اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں، غزل ہو یا گیت، نیرہ نور نے جو بھی گایا کمال گایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نیرہ نور کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بھی پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، نیرہ نور پاکستان شو بز انڈسٹری کے افق کا ستارہ تھیں۔نیرہ نور کی وفات سے پاکستانی موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا ہے۔ یہ خبر سن کر بے حد دکھ اور افسوس ہوا۔ سریلی آواز، گائیکی کا منفرد انداز اور عمدہ کلام کا انتخاب ناقابل فراموش ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق ملی نغمہ ”وطن کی مٹی گواہ رہنا“ آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نیرہ نور ایک سادہ اور کم گو خاتون تھیں، ان کا ظاہری رکھ رکھائو سادگی کی اعلیٰ مثال تھا، ان کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ بلبل ِپاکستان نے متعدد ٹی وی سیریلز کے لیے بھی گیت گائے اور  ان کے گائے ملی نغمے بھی بہت مشہور  ہوئے، نیرہ نور نے 2012 میں پیشہ وارانہ گائیکی کوخیر باد کہہ دیا تھا۔نیرہ نور کو متعدد قومی اعزازات سے نوازا گیا، انہیں 2006 میں صدرِ پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کے ساتھ ‘بلبل پاکستان’کے خطاب سے نوازا تھا۔اس کے علاوہ نیرہ نور کو 1973 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago