لڑکی کس وقت اپنے گھر سے بھاگتی ہے؟تیرے بن کی مریم نے بڑی وجہ بتا دی

مشہور ڈرا مہ سیریل’تیرے بن‘ میں مریم کے کردار سے شہرت پانےوالی اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ لڑکیاں اس وقت گھر سےبھاگتی ہیں جب گھر میں کوئی ان کی بات نہیں مانتا۔

حرا سومرو کے پہلے  بھی کچھ کردار بہت زیادہ شہرت پاچکے ہیں،البتہ  فل حال جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کے کردار مریم کو کافی شہرت ملی ہے۔

حرا نے ڈرامے کے مرکزی کردار مر تسم”وہاج علی” کی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔ جو بھائی کے دشمن ملک زبیر یعنی آغا مصطفیٰ حسن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کے لیےگھر سے بھاگ جاتی ہیں۔

تیرے بن‘میں جہاں خواتین پر تشدد دکھانے کے الزامات لگے ہیں  ، وہیں اس ڈرامے پر یہ اعتراض بھی عائدکیا گیا ہے کہ اس میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کے گھر سے فرار ہونے کے عمل کو بھی اچھے اقدام  کے طور پر دکھایا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے “بی بی سی اردو ” سے بات کرتے ہوئے حرا سومرو نے اپنی منطق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرامے میں اپنا گھر جب چھوڑتی ہیں جب ان کی با ت نہیں مانی جاتی۔

سوسائٹی میں بھی لڑکیاں جب ہی بھا گتی ہیں جب ان کی بات پر توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں سنا جاتا ہے۔اور ان پربوجھ ڈالا جاتا ہے۔

حرا نے ایک سوال کے جواب میں قبول کیا ہے کہ ڈرامہ” تیرے بن” میں مریم کا کردار ادا کرکے انہیں انڈسٹری میں ایک نئی پہچان ملی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مذکورہ ڈرامے کی خوش بختی  یہ ہے کہ اس میں کام کرنے والے تمام اداکار بہترین ہیں، ڈرامے کو اچھے چہرے نہیں بلکہ بہتر ین کردار اور اداکار ملےہیں۔

شوبز میں کام کرنا مشکل ہے

ایک اور سوال کا جواب  دیتے ہوئے  حرا سومرو نے کہاکہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہونے کے ناطے شوبز میں کام کرنے کی مشکلات پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ بیک وقت گھر اور شوبز کو سنبھالنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا کل وقتی پیشہ ہے، اس میں  کافی دفعہ مسلسل 24 گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے۔

حرا سومرونے یہ بھی بتایا  کہ کبھی کبھار جب وہ شوٹنگ  سے رات کو دیر سے فری ہو کر گھر جاتی ہیں تو ان کے بچے جاگ رہے ہوتے ہیں  پھر  وہ  اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی  ہیں، جس کی وجہ  سے ان کی نیند پوری نہیں ہوتی پھر انہیں دوسری رات  کوہی  نیند مکمل کرنے کا ہی موقع ملتا ہے۔

Larki Ghar se ku bhagti ha?

لڑکی گھر سے کیوں بھاگتی ہے

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ اداکاری میں آکر 24 گھنٹے تک کام کرنے کی خواہش مند ہیں تو پھر شادی اور بچے نہ کریں، دونوں کو ایک ساتھ چلانا مشکل ہے

اداکارہ نے ڈرامے میں اپنی اداکاری کی تعریف کیے جانے اور شہرت ملنے پر  اعتراف کیا ہے کہ ان کا رنگ نہ تو گورا ہے، نہ وہ خوبصورت ہیں اور نہ ہی وہ دُبلی پتلی ہیں

لیکن اس باوجود ان کی اداکاری کو پسند کیاگیا،کیوں کہ انہوں نے بہت محنت سے کام کیا اور اب ڈراما سازوں کو بھی احساس ہونے لگا ہے  کہ اچھی اداکاری کے لیے خوبصورت ہونا ضروری نہیں ہوتا۔

انہوں نے امید اظہار کی ہے کہ ’تیرے بن‘ کی کامیابی کے بعد اب ڈراما سازسپورٹنگ رول  بھی اچھے بنائیں گےکیونکہ عام طور پر صرف ہیرو اور ہیروئن کے کردار پر توجہ دی جاتی ہے اور ان ہی  کے کردار اچھے لکھے جاتے ہیں ۔

Annie Shirazi

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago