خواتین کو ہراساں کرنے مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے، یہ وقت گزرنے کے ساتھ ایک عالمی مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے، افسوس کے ساتھ ہمارے ملک پاکستان میں بھی یہ مسئلہ اب اپنی جڑیں خوفناک حدتک مضبوط کرتا جارہا ہے، انہی بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک واقعہ لاہور کے گریٹر اقبال میں دیکھا گیا۔ جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ عوام سمیت نامور شوبز شخصیات ہولناک واقعے پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون یوٹیوبر سے دست درازی کا خوف ناک واقعہ 14 اگست کی رات پیش آیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈ میں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔ ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے عوام سمیت نامور شوبز شخصیات واقعے کی مذمت کر رہے اور اپنے احتجاجی پیغامات ریکارڈ کررا رہے ہیں۔
اس ہی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئیٹر پر ایک طنزیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ معافی چاہتی ہوں، بھول گئی تھی، یہ تو اس کی اپنی غلطی ہے، بیچارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔
اداکارہ غنا علی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس واقعے کے خلاف نوٹس کی خبر پر تبصرہ کیا، کہتی ہیں “کافی نوٹس لے لئے ہیں، کچھ کر بھی لیں اب، نور بھی نوٹس ہو رہی ہیں، اب یہ بھی نوٹس ہو رہی ہیں”.
اداکارہ ثناء جاوید نے جاری ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ “یہاں تک کہ روبورٹ کا بھی ایک اخلاقی ضابط ہوتا ہے، یہ 400 ذہنی مریض مرد جہنم میں جگہ کے بھی مستحق نہیں ہیں۔
اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ میرے ملک میں کوئی مرد مجھے عوامی مقام پر ہراساں کرے گا تو بچانے کے لیے 10 مرد آئیں گے لیکن لاہور میں خاتون کو 400 مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتا دیکھ کر وہ سخت برا محسوس کررہی ہیں۔
اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’اب ایسی صورت حال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں گئے؟‘ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ان پولیس اہل کاروں کو اس بھیانک فعل کے ذمہ داران کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ایکشن میں نہیں دیکھ سکتے ہیں؟
لاہور واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ محفوظ رہیں، گھر میں رہیں، جان کو خطرہ ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے کہتے آئے ہیں اب تک، شرم آتی ہے، خوف آتا ہے، اب کہ گھر میں رہے محفوظ رہیں، کیونکہ باہر آپ کی عزت کو خطرہ ہے ۔ اللہ کے عذاب ایسے ہی کسی قوم پر نہیں آئے تھے، کچھ تو تھا جو اللہ کو ناپسند تھا اور وہ قومیں باز نہیں آرہی تھیں۔ یااللہ تو ہمیں محفوظ رکھ، تو ہمیں معاف کر۔
اداکار نعمان اعجاز نے مینار پاکستان واقعے پر لکھا کہ سر شرم سے جھک گیا ہے، مجھے بڑی تکلیف اور دکھ پہنچا ہے، ایسے مسلمان ہوتے ہیں؟ ایسے مرد اور پاکستانی ہوتے ہیں؟ واقعے کے ذمے داروں کو ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ سب کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔
گلوکار فرحان سعید نے واقعہ پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرم آرہی ہے کہ میں اس معاشرے کا حصہ ہوں، اس ملک میں مرد ہونے پر شرم آرہی ہے، جس طرح مردوں نے خوفناک حرکت کی قابل شرم ہے۔
واضح رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انسانیت سوز واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی پے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر ایک خاتون ٹیچر کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیچر نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین اوباش لڑکوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جنہوں نے انہیں راستے میں ہراساں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ یہ لڑکے دیدہ دلیری سے ان کے رکشے کا پیچھا کرتے رہے اور چھیڑ چھاڑ، آوازیں کسنے کے ساتھ انہیں اشارے بھی کرتے رہے۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ان اوباش لڑکوں کو گرفتار کرکے مقدمہ کرلیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…